ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، ہمایوں سعید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے، ہولی وڈ میں آج بھی ڈینزل واشنگٹن اور میرل اسٹریپ ہیرو و ہیروئن آتے ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی جانے والی سترہویں اردو کانفرنس کے ایک سیشن میں خطاب کرتے ہوئے اداکاروں کی عمر کے فرق پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیرو اور ہیروئن سے متعلق الگ تصورات پائے جاتے ہیں، باقی ممالک اور خصوصی طور پر مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔

ان کے مطابق درحقیقت ہیرو اور ہیروئن کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن ہمارے ہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیرو وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ کم عمر ہیروئن آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہولی وڈ میں آج بھی 65 سال یا اس سے زائد عمر ہونے کے باوجود ڈینزل واشنگٹن یا کیبن کاسنر بطور ہیرو آتے ہیں، کیوں کہ ہیرو کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہولی وڈ میں میرل اسٹریپ بھی ہیروئن کے طور پر آتی ہیں یا پھر وہ مرکزی کرداروں میں نظر آتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ ہدایت کار یا پروڈیوسر کرتے ہیں جو پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کون سا اداکار یا اداکارہ ایسی ہے جو کہ ان کی توقعات پر پورا اترے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ جب انہوں نے کیریئر شروع کیا تب ان کے ساتھ ثانیہ سعید، سعدیہ امام اور نادیہ جمیل مرکزی کرداروں میں آتی تھیں اور آج بھی وہ مرکزی کرداروں میں آ رہی ہیں۔

اسی بات پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح وہ ہیرو کے طور پر آتے ہیں، کیا اسی طرح ثانیہ سعید یا نادیہ جمیل ہیروئن کے طور پر آ سکتی ہیں؟ اس پر اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اسی معاملے پر میزبان نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ پھر وہ اپنی مقبول فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی نئی فلم بنائیں، جس میں وہ ثانیہ سعید کو کاسٹ کریں۔

اس پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے، ان کے علاوہ نادیہ جمیل کو بھی فلم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنی چھٹیوں کا شیڈول منسوخ کیا ؛ وجہ؟

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف انتہائی دائیں بازو کے

آسٹریلوی وزیر اعظم کی صیہونی حکومت پر کڑی تنقید

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل

اسرائیلی فوج کا غزہ میں جنگ کے ختم ہونے اور جنگ بندی سے انکار

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے

ڈونلڈ لو کا پاکستانی انتخابات سے متعلق گانگریس میں بیان غیرمعمولی نہیں، امریکا

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ

روس نے نیٹو کو دنیا کے امن کے لیئے خطرہ قرار دے دیا

?️ 26 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے نیٹو سربراہ کے بیان پر شدید برہمی

حریدی یہودیوں نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کیا ؛ وجہ؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان کی جنگ میں ایک بار پھر حریدی

پاکستان و سعودی عرب کے رہنماؤں کی ملاقات؛ مسئلہ فلسطین پر تبادلۂ خیال

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان

استنبول میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کے مجرم گرفتار

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ سانتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے