ہالی ووڈ کے 1300 فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے انکار

?️

سچ خبریں: دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔

اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری ہی حکومتیں غزہ میں خونریزی کو تقویت دے رہی ہیں۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم غزہ میں اسرائیلی مظالم میں کسی بھی قسم کی شراکت سے خود کو الگ کر لیں۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقا کی نسل پرست حکومت کے خلاف چلنے والی مہم سے متاثر ہو کر اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کسی بھی سطح پر کام نہیں کریں گے۔

انھوں میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بائیکاٹ میں فلمی فیسٹیولز، سنیما گھروں، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں سب کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ بائیکاٹ فلسطینی فلم سازوں کی اپیل کے بعد کیا گیا ہے جنھوں نے عالمی فلمی دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خاموشی اور لاتعلقی توڑیں اور اپنی اخلاقی ذمہ داری ادا کریں۔

ہالی ووڈز اسٹارز کے اس جرأت مندانہ بیان کو نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے 

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ

مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف

?️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح

اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے کا سعودی فضائی حدود سے گذرنا ، ریاض تل ابیب کے درمیان تعلقات کا عندیہ

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے طیارے

خود کار ڈرائیونگ والی پرتعیش کیڈیلک کار متعارف

?️ 7 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی آٹو موبائل مینو فیکچرر جنرل موٹرز کے

ہم جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے: شمالی کوریا

?️ 7 مئی 2026 سچ خبریں:شمالی کوریا نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جوہری

سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں،عمران خان

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

سی آئی اے کے عملے کو کم کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے ساتھ امریکی حکومت کی صفائی کا منصوبہ

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا جاسوس ہے: بیجنگ

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے امریکہ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے