’ہالی ووڈ ستارے کانز میں خاموش نہ رہ سکے‘، غزہ کی نسل کشی پر بھرپور آواز بلند

?️

سچ خبریں: کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ناموں سوزین سارینڈن اور رچرڈ گیئر سمیت 350 اہم شخصیات نے ایک اہم پیٹیشن پر دستخط کیے، جس میں غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی گئی۔

فرانسیسی اخبار لبریشن اور امریکی میگزین ورائٹی میں شائع ہونے والے فلسطینی حامی گروہ کے خط کو پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے جس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

دستخط کنندگان میں مشہور ہسپانوی ہدایت کار پیڈرو الموڈوور اور کانز کے سابق فاتح روبن اوسٹلنڈ بھی شامل تھے، انہوں نے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کی موت کی بھی مذمت کی۔

ایرانی ہدایت کار سپیدہ فارسی نے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کے موضوع پر ایک دستاویزی فلم تشکیل دی ہے جس کا عنوان ’پُٹ یور سول آن یور ہینڈ واک‘ ہے، فلم کا پریمیئر جمعرات کو ہوگا۔

23 سالہ فاطمہ حسونہ گزشتہ ماہ شمالی غزہ میں خاندان کے 9 افراد سمیت بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں جس کے بعد ایرانی ہدایت کار نے اُن پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ہدایت کار نے فلم کو ملنے والی محبت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ یہ کہنا کہ کانز فلم فیسٹیول ایک سیاسی تقریب نہیں ہے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

فلم کے حوالے سے کانز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں جاری جنگ کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تاہم اس فلم کے ذریعے سے فاطمہ حسونہ کو اعزاز دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کانز جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے کے بارے میں ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ بھی پیٹیشین پر دستخط کرچکی ہیں تاہم اُن کی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی اور ان کا نام لبریشن نے بھی شائع نہیں کیا۔

بعدازاں دستخط کنندگان میں امریکی اداکار مارک روفالو اور ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم سمیت یہودی نژاد برطانوی ہدایت کار جوناتھن گلیزر بھی شامل ہیں جنہوں نے 2023 میں دی زون آف انٹرسٹ کے لیے آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا آغاز منگل کو فرانسیسی رویرا پر ہوا، تقریب کا افتتاح رابرٹ ڈی نیرو نے کیا جبکہ تقریب میں یوکرین اور روس کی جنگ پر مبنی تین فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان اور پاکستان میں زلزلہ؛ 11 افراد ہلاک اور 120 سے زائد افراد زخمی

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ

پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی

سائبر اور جاسوسی کے میدان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ

موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے

وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم

چار سال میں غیر ذمہ دار انہ پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوئی:مفتاح اسماعیل

?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے

سعودی عرب نے یمن کے ساتھ دو ماہ کی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:   سعودی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اقوام متحدہ

شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے