کیا کترینہ کیف شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟

کترینہ کیف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️

ممبئی (سچ خبریں) کیا معروف بالی ووڈ اداکارہ  کترینہ کیف اپنی شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں ؟ معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرسکتی ہیں۔ اس فیصلے کا انحصار کترینہ کیف پر ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرتی ہیں یا نہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام استعمال کرسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ، کترینہ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘کے سیٹ پر ایک میٹنگ کے دوران انہیں مذاق میں ’KKK‘ یعنی کترینہ کیف کوشل کہہ کر متعارف کروایا گیا۔

تاہم، اس فیصلے کا انحصار کترینہ کیف پر ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرتی ہیں یا نہیں، اگر وہ اپنا نام تبدیل کریں گی تو فلم  ’ٹائیگر 3‘ کا کریڈیٹ دیتے ہوئے اداکارہ کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اُن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ایشوریہ رائے بچن نے پیشہ ورانہ طورپربھی اپنے شوہروں کے آخری نام استعمال کرنے کا انتخاب کیاتھا۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت کا گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنے کا عندیہ

?️ 7 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ

حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر

صیہونی وزرا نیتن یاہو سے ناراض؛ وجہ ؟

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے میڈیا نے مزید کہا کہ صیہونی عہدیداروں

نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد

فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو

ٹرمپ کے براہ راست جنگ میں داخل ہونے کے ممکنہ نتائج

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ۱۳ جون کی صبح کے ابتدائی اوقات میں، صہیونی ریاست کی

یحییٰ سنور مغربی میڈیا کی قیاس آرائیوں کا مرکز کیوں؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کے

تل ابیب مغرب میں اپنے بدعنوان سفیر کو تبدیل کرنے پر مجبور

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   مغرب میں صیہونی حکومت کے سفارتی مشن کے سربراہ ڈیوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے