?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مرد کو دیکھتی ہیں تو سب سے پہلے یہی سوچتی ہیں کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح انسان ہوگا یا نہیں؟
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے زیادہ دوست نہیں لیکن جو ان کے دوست ہیں، انہیں وہ کبھی خود سے دور ہونے نہیں دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں انہوں نے ان ہی لوگوں کو اپنا دوست بنا رکھا ہوا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور اب وہ کسی بھی صورت میں انہیں خود سے دور جانے نہیں دیں گی۔
دوستوں کو آزمانے کے سوال پر حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ کبھی ایسی نوبت ہی نہیں آئی کہ دوستوں کو آزمایا جائے لیکن ان کے دوست اچھے ہیں، انہیں وہ کسی قیمت پر دور نہیں ہونے دیں گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں کسی بھی ہدایت کار یا پروڈیوسر کے مطالبات کو نہ ماننے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے اور انہیں بھی منع کرنے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کے مطابق ان کے انکار پر انہیں کاسٹ کیے جانے پر پابندی عائد کی گئی اور انہیں ایک طرف سے چار سے پانچ سال تک کوئی کام نہیں ملا، کیوں کہ انہوں نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا۔
حاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ مطالبات ماننے سے انکار کا نقصان ان افراد کو ہو سکتا ہے جو جلد شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن جن کا مقصد اچھا کام اور انڈسٹری میں ہمیشہ موجود رہنا ہوتا ہے، انہیں انکار سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اگرچہ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے انکار کی وجہ سے ان پر پابندی بھی عائد کی گئی اور انہیں کئی سال تک کاسٹ نہیں کیا گیا لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس طرح کے مطالبات ماننے سے انکار کیا اور ان سے کس نے مطالبات کیے تھے؟
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں خاندان بنانے اور شوہر سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ اب وہ کسی بھی مرد کو دیکھتی ہیں تو ان کے ذہن میں سب سے پہلا خیال یہی آتا ہے کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے والد کے طور پر کیسے رہیں گے؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی شخص کو تلاش نہیں کر رکھا لیکن فطری طور پر وہ جب بھی کسی کو دیکھتی ہیں تو یہی سوچتی ہیں کہ مذکورہ شخص کس طرح کا والد ہوگا؟ کیا وہ ان کے بچوں کا اچھا والد ہوگا یا نہیں؟


مشہور خبریں۔
’آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی‘، فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر عائزہ خان نے معافی مانگ لی
?️ 12 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے
نومبر
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان
دسمبر
سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے
مارچ
انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر
اپریل
پینٹاگون کا امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان پر انتباہ
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گریگوری گییو، امریکی مسلح افواج کے شمالی کمانڈ کے سربراہ
مئی
7 اکتوبر سے اسباق؛ ایک بڑی غلطی جو اسرائیل اور سمجھوتہ کرنے والوں نے مزاحمت کے بارے میں کی
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر کا فلسطینی مزاحمتی آپریشن (الاقصیٰ طوفان) فلسطینیوں کے
اکتوبر
میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب
جولائی
دمشق صیہونی حکومت کے اہداف کے بینک میں کیسے آیا ؟
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، میڈیا نے
جولائی