کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش سب سے پہلے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو ہوئی تھی جسے بعد میں ماہرہ خان نے ادا کیا۔

یہ انکشاف ہارون شاہد نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرتے ہوئے کیا ہے جس کی میزبانی نادیہ خان اور اعجاز اسلم کررہے ہیں۔

فلم ورنہ ہارون شاہدکی ڈیبیو فلم تھی، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر ہارون شاہد نے بتایا کہ ’2011 میں جب شعیب منصور نے فلم ’بول‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس میں عاطف اسلم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن پہلے عاطف کو شاید ٹائم مینجمنٹ کے مسائل تھے جس پر شعیب منصور نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اداکاری میں دلچسپی رکھتا ہوں جس پر میں نے انکار کردیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت میوزک کررہے تھے، اس لیے اداکاری کا انہیں شوق نہیں تھا۔

فلم ’ورنہ‘ میں کام کرنے کی آفر سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ ’جب شعیب منصور ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تو انہوں نے دوبارہ مجھ سے فلم میں اداکاری کی پیشکش کی تھی جس پر میں راضی ہوگیا اور میوزک کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا‘۔

ہارون شاہد نےبتایا کہ ’اُس وقت شعیب منصور نے مجھے اداکاری کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس فلم میں کرینہ کپور بھی ہوں گی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اصل میں فلم میں مرکزی کردار سب سے پہلے کرینہ کپور کرنے والی تھیں لیکن پھر ان کی شادی ہوگئی اور پھر حاملہ ہوگئیں اور پھر ان کی جگہ ماہرہ خان کو شامل کر کیا گیا۔

سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا ریپ کا نشانہ بناتا ہے اور وہ پھر انصاف کےلیے اپنی جدو جہد کرتی ہے۔

فلم میں یہ کردار اداکارہ ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور دکھانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، شائستہ لودھی

?️ 4 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے مطابق مقبولیت اور

بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی

جرمنی نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو محکوم کیا

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:       جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ بیت

صہیونی فوج کی آبدوز میں آگ لگ گئی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبرانی زبان کے Ma’ariu اخبار نے اپنے پیر کے شمارے

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو پھانسی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے گذشتہ ایک دہائی

یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن

پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی

?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی

اسرائیل کو بھاگنے نہ دیا جائے؛ اقوام متحدہ کے نام فلسطینیوں کے خطوط

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے