?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ طوبیٰ انور نے حال ہی میں حسن چوہدری کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ وہ بڑے ہو کر فائن آرٹس کے میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔
طوبیٰ انور نے اپنے اداکاری کے سفر کے آغاز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے کیمرے کے پیچھے کام کر رہی تھیں، اسی دوران انہیں ’اے آر وائی‘ کی جانب سے آڈیشن کی پیشکش ہوئی جس میں وہ کامیاب رہیں اور یوں ان کے اداکاری کے سفر کا آغاز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اداکاری خود سیکھی اور اس میں ان کے ساتھی اداکاروں اور ہدایتکاروں کا اہم کردار رہا، کیونکہ انسان اپنے اردگرد کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ فارغ وقت میں ڈرامے دیکھتی ہیں تو یہ سوچتی ہیں کہ اگر وہ یہ کردار ادا کرتیں تو کس انداز میں اداکاری کرتیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں کافی حد تک حقیقت کے قریب ہوتی ہیں، کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی کہانی کو غیر ضروری طور پر طول دے دیا جاتا ہے، لیکن زیادہ تر جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے ویسا ہی معاشرے میں ہوتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق وقت کے ساتھ انہوں نے یہ بھی سیکھا ہے کہ اگر کسی ڈرامے کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا تو ایسے پروجیکٹ میں کام نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر جب تک مکمل ادائیگی نہ ہو جائے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی
فروری
مجرم رہنما انتقام سے بچ نہیں سکتے: ابو عبیدہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے
اکتوبر
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ
سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد
جولائی
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی
اگست
دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے
جولائی
اقوام متحدہ میں میکرون کا ٹرمپ کو چیلنج
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں خطاب
ستمبر
لبنان سے صہیونی فوج کی چوری
?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250
مئی