کراچی: (سچ خبریں) مشہور ڈراما ’پیارے افضل‘ میں بہترین جوڑی کا کردار ادا کرنے والے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ عائزہ خان 10 سال بعد ایک ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی نئے ڈرامے ’جانِ جہاں‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے نئے پروجیکٹ ’جانِ جہاں‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! انشاء اللہ یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہوگا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میگا ہٹ ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے 10 سال بعد ساتھی اداکار حمزہ علی کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر آنے کے لیے بہت پُر جوش ہوں۔‘
مذکورہ ڈراما ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہے۔
گزشتہ ماہ حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پردوبارہ واپس آرہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کا ٹیزر جاری کیا تھا۔
اداکار اس سے قبل بھی کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
تاہم حمزہ علی عباسی نے نومبر 2019 میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، چہ مگوئیاں تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہا۔
اداکار نے آخری بار پاکستان کی میگا ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں اداکاری کی تھی جس نے پاکستان میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔
گزشتہ ماہ حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پردوبارہ واپس آرہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کا ٹیزر جاری کیا تھا۔