?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پوری زندگی یہی سمجھتی رہیں کہ ان کی رنگت بہت گوری ہے۔
اداکارہ صبا حمید نے حال ہی میں اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سانولی رنگت سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
عفت عمر نے سوال پوچھا کہ ’مجھے تو اپنے رنگ کی وجہ سے بہت کچھ سہنا پڑا، آپ کا رنگ بھی بہت پیارا ہے لیکن معاشرے کے لحاظ سے زیادہ گورا رنگ آپ کا بھی نہیں ہے، کیا آپ کو کچھ پریشان یا تنقید کا سامنا کرنا پڑا؟‘
جس پر صبا حمید نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ پوری زندگی یہی سمجھتی رہی کہ وہ بہت گوری ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اپنے دور میں رنگت کی وجہ سے تنقید کا سامنا نہیں رہا کیونکہ اس دور میں ایسے مسائل نہیں تھے۔
صبا حمید نے کہا کہ ان کے دور میں رنگت مسئلہ نہیں تھا یہ بعد میں مسئلہ بنا گیا ہے، اداکارہ نے چند سال پہلے کے واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بہت دیر بعد معلوم ہوا کہ ایک لڑکی، جس کی سانولی رنگت تھی، بہت خوبصورت، دراز قد اور پتلی تھی اور انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ ’
اس دوران عفت عمر نے بھی اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میرے ساتھ رنگت کے بارے میں کئی واقعات ہوچکے ہیں، میری جلد کی رنگت کی وجہ سے لوگ بہت منفی اداکاری کے کردار دیتے تھے۔
ماضی میں صبا حمید کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سانولی رنگت سے متعلق بات کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں تعصب کا شکار اور کاسٹ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔
گوہر رشید نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں اداکار بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ گوری رنگت کے لیے مہنگے مہنگے انجیکشن لگوائیں اور پھر اداکاری کی دنیا میں آپ کا گیم آن ہے۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ آپ کو خود بھی معلوم ہوگا کہ آپ کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی پروڈکشن ہاؤس آپ کو کاسٹ کرے گا کیونکہ آپ کی گوری رنگت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نسل پرست ملک ہیں، اس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ ہم دودھ کی طرح ہر چیز صاف اور سفید چاہتے ہیں۔
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرچہ اب شوبز انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے بہتری آچکی ہے لیکن اس کے باوجود تاحال سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی اور شہوت انگیز کردار دیے جاتے ہیں، انہیں اسکرین پر سگریٹ نوشی کرتے دکھایا جاتا ہے۔
اس کےعلاوہ اداکارہ اُشنا شاہ نے رنگت کا طعنہ دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رنگت بہت ہی پیاری اور سانولی ہے، وہ کیوں میک اپ کرکے اسے گورا کریں گی؟


مشہور خبریں۔
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ
?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی
مئی
سویلین کا ملٹری ٹرائل: یہ کیا مذاق ہے، بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ائینی بینچ میں زیر سماعت فوجی
اپریل
بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو گھٹانے کے لیے کن فیصلوں کی ضرورت ہے؟
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دنیا میں توانائی کے مسائل ہر گزرتے دن کے
نومبر
صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق
?️ 21 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے
اگست
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دے دیا
?️ 26 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے
اپریل
’یہ غلامی کی آخری حد ہے‘ خیبرپختونخواہ حکومت کی ٹرمپ کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی مخالفت
?️ 22 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل
جون
بائیڈن اور بے مثال مہنگائی؛ ڈیموکریٹس سیاست میں معاشیات کی ادائیگی کرتے ہوئے
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں مہنگائی پچھلی چار دہائیوں میں غیر معمولی سطح
جون