?️
کراچی: (سچ خبریں) لیجنڈری مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ ان کا اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلق ہے اور وہ اکیلے میں انھیں نام لے کر مخاطب کرتے ہیں۔
انور مقصود نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انور مقصود کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں، وہ ڈرپوک ہوتے ہیں اور وہ دوسروں پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کیونکہ جو کام وہ خود نہیں کرسکتے وہ کسی دوسرے کو بھی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔
ان کے مطابق اگر تنقید کسی باصلاحیت اور متعلقہ شعبے کے ماہر شخص کی ہو تو وہ قابلِ فہم ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ایسا فرد تنقید کرے جسے اس شعبے کا علم ہی نہ ہو تو وہ درحقیقت آپ کی کامیابی سے حسد کررہا ہوتا ہے۔
انور مقصود نے مزید کہا کہ بعض اوقات تعریف تنقید سے بھی زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے، کچھ لوگ آج کل شاعری کی محفلوں میں صرف اس لیے جاتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ آئے چالیس کے قریب خوشامدی افراد مسلسل ان کی تعریف کریں، جو کہ بناوٹی محسوس ہوتی ہے۔
اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اُن کے ساتھ اُن کا رویہ ہمیشہ دوستانہ رہتا ہے، وہ اکیلے میں مجھے میرے نام سے پکارتے ہیں، جب میں انہیں کہتا ہوں کہ مجھے انور کیوں کہتے ہو، تو وہ پلٹ کر سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ بچوں کے ساتھ دوست بن کر رہتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک دوستی تمام رشتوں سے پہلے آتی ہے۔
پاکستانی معاشرے پر تبصرہ کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان کے مرد بہت کمزور ہیں، کیونکہ اگر آپ دیواروں پر نظر ڈالیں تو وہاں صرف مردانہ طاقت کے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں، کبھی بھی خواتین کی طاقت سے متعلق کوئی اشتہار نظر نہیں آتا۔
آخر میں انہوں نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ مرتے دم تک کام کرتے رہیں، کیونکہ وہ اپنے گھروں کے محافظ ہوتے ہیں اور ایک محافظ کی یہ ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کی اپنے ملک کے اندر متعدد حیاتیاتی تجربہ گاہوں جیسے
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اختلافات ضرور ہیں پر ہم شراکت دار ہیں:امریکہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے مشیر نے ایک تقریر میں اپنے ملک
جنوری
معاشی استحکام اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سٹریٹجک اڑان پاکستان سے ہم آہنگ حکمت عملی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
?️ 23 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
مارچ
لاہور میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کا عظیم اجتماع
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:شہر لاہور میں جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ کے ساتھ
اکتوبر
نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام
اپریل
کیا اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ہر سیاسی جماعت ناکام ہے؟ شاہد خاقان عباسی کی زبانی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم
جولائی
تل ابیب کے خلاف یمنی فورسز کا منفرد آپریشن
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر آج صبح
نومبر
اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کا دفاع کرنے والے مزاحمتی تحریکوں کے راکٹ
?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یہ 21 مئی 2021 کی شام ہے۔اسرائیل کے یہودی اپنا
جون