پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ 2 جون 2023 کو ملک بھر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

یہ فلم سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی پاکستانی تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔

یہ اینی میٹڈ فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پر ناظرین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اینی میٹڈ فلم کے کرداروں کی وائس اوور کاسٹ میں معروف اداکار شامل ہیں جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیر اور اظفر جعفری، علی نور، صنم ماروی اور گریہن بینڈ نے اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم اللہ یار کے مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان نے بتایا کہ ’ہم نے اس فلم میں تفریح اور کہانی سے لے کر پروڈکشن کے معیار پر بہت محنت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ شائقین اس اینی میٹڈ فن کو ہماری پچھلی فلم سے زیادہ پسند کریں گے۔‘

فلم کے بارے میں اللہ یار کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ ’ہم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ میں ہمیشہ ایسی فلمز ناظرین کے لیے پیش کرتے ہیں جو منفرد ہوں اور سنیما سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک مخصوص تفریح فراہم کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ پاکستان کی پہلی تھری ڈی فلم کی ڈسٹری بیوشن اور ریلیز کر رہی ہے۔‘

مشہور خبریں۔

جان بولٹن نے روسی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ

قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہے، جاوید ہاشمی

?️ 22 اپریل 2025ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری

?️ 8 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

شہید سلیمانی کی قبر کے بھی دشمن

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم کرمان

حزب اللہ کی 4 اہم خصوصیات

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی کون سی خصوصیات ہیں جن کی بنیاد

آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو قوم بہت مضبوط ہے، وزیراعظم

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے