🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم انداز میں اداکارہ ثنا جاوید پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے ہیں، ایسے ہی کچھ سال بعد یہاں کی بیویاں بھی تبدیل ہوجاتی ہیں۔
سعیدہ امتیاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی اور تعلقات کے حوالے سے مزاحیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے لیے غیر ملکی شوہر ڈھونڈ لیں گی، پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پاکستانی حالات دیکھنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کرنا چاہیں گی۔
سعیدہ امتیاز نے لکھا کہ پاکستان میں شادی نہیں بلکہ شادیاں ہوتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جس طرح ملک میں ہر دو سال بعد وزیر اعظم تبدیل ہوتا ہے، اسی طرح کچھ سال بعد یہاں بیویاں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
اگرچہ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی کا ذکر نہیں کیا، تاہم انہوں نے مذکورہ پوسٹ ان کی شادی کے موقع پر ہی کی اور مبہم انداز میں انہوں نے اداکارہ ثنا جاوید کو مزاحیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جب کہ ثنا جاوید کی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا جاوید کے شعیب ملک سے تعلقات تین سال قبل استوار ہوئے تھے جب وہ عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھیں اور کرکٹر سے تعلقات کی وجہ سے ہی انہوں نے شوہر سے طلاق لی، جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
Johann Gutenberg faces tough questions during news conference
🗓️ 30 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ترکی میں زلزلہ؛ حکومت نے 130 افراد کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ پیر کو آنے والے مہلک زلزلے کے چھ روز بعد
فروری
سمیر جعجع امریکہ اور اسرائیلی منصوبوں کے مطابق کام کررہے ہیں: لبنانی عہدیدار
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے
اکتوبر
امریکی اور اسرائیل کی جنگ بندی کی مشقوں پر حزب اللہ کا ردعمل
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں سے امریکی اور صیہونی میڈیا نے لبنان
نومبر
امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں کی شمالی شام میں لوگوں پر شدید فائرنگ
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ
فروری
امریکہ کی موجودگی میں اردن اور متحدہ عرب امارات کا صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:اردن اور متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ موسمیاتی
نومبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش
🗓️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں
ستمبر