پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی گلوکارہ نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے امریکا میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ گلوکارہ عروج آفتاب امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول ’کوچیلا‘ میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی  پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا جس میں بیلی ایلش، کانیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار اس میں پرفارم کریں گے۔کوچیلا فیسٹول میں پرفارم کرنے والوں کی اسی فہرست میں پہلی بار ایک پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی شامل ہوئی ہیں۔گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں بہترین نئے آرٹسٹ کے لیے بھی نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری 2022 کو ہونے والی ہے۔

اس سے قبل اوباما نے بھی عروج آفتاب کے گانے کو اپنے بہترین گانوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔پاکستانی گلوکارہ نے حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور زمانہ غزل ’محبت کرنے والے کم نہ ہونگے‘ میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا تھا جس سے براک اوباما بھی متاثر دکھائی دیے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سپریم کورٹ نے TikTok  پرلگایی پابندی 

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر

صہیونی قیدیوں کے حوالے کرتے وقت حماس کا نیا اقدام

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس دشمن کو مختلف پیغامات پہنچانے کے مقصد

نئے سال کے آغاز سے سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر  وفاقی وزیر مذہبی امور

وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،

پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف کینیڈا کی ایران مخالف کارروائی

?️ 9 اکتوبر 2022کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ کو ایران کے خلاف

کوئی ادارہ غیرمنظور شدہ فنڈز خرچ نہیں کرسکتا، وزارت خزانہ

?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے دو صوبوں میں انتخابات

روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم

?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے