🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹی وی ڈراموں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہاں رشتوں کی تذلیل کی جارہی ہے، رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
سینئر اداکارہ نعمان اعجاز نے حال ہی میں یوٹیوب شو ’میر مینز بزنس‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے کنٹینٹ پر کڑی تنقید کی۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں ماں، بہن، ساس کو چڑیل کے طور پر دکھایا گیا جارہا ہے، بھائی اور باپ کو ویلن کے طور پر دکھایا جارہا ہے، رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرداروں کو اتنا منفی دکھایا جارہا ہے کہ اس کا اثر ہمارے معاشرے پر ہورہا ہے، جب کوئی چیز دیکھتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے اس کا اثر انسان کے شعور پر ہوتا ہے۔
سینئر اداکار نے کہا کہ جو بات سمجھنے کی ہے لوگ اس کو نہیں سمجھ رہے، جس ڈرامے کو سب سے زیادہ منفی دکھایا جاتا ہے اسے ہی سُپر ہٹ کردیا جاتا ہے، معاشرے میں منفیت پھیل گئی ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی مثال دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ جن ڈراموں کا حصہ بنتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ناظرین اس ڈرامے کو دیکھ کر کوئی سبق سیکھیں، اگر ڈرامے میں مثبت بات نہیں ہوتی تو وہ ان ڈراموں کا حصہ نہیں ہوتے۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ غیر ضروری ڈائیلاگز نہیں بولتے، کئی رائٹرز ایسے ڈائیلاگ لکھتے ہیں جو معیوب لگتی ہے، ایسے ڈائیلاگز کو آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ نہیں سن سکتے۔
سینئر اداکار نے معذرت کرتےہوئے کہا کہ لوگ اب تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ نیشنل ٹی وی کسے کہتے ہیں، اس نیشنل ٹی وی کچھ آداب ہیں، ہمارا پورا سسٹم کرپٹ ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے کتنی نسلیں برباد کرنی پڑیں گی؟
اداکارز نے کہا کہ پاکستان میں کوئی کلچر نہیں ہے، لوگ اپنے اردگرد اتنی زیادہ منفیت دیکھ رہے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر سب منفی ہے، تو منفی ہو جاؤ۔
نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے، قوم کے ن نوجوانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بے بزرگوں کا کوئی حال نہیں ہے، وہ نالائق ہیں، انہوں نے سوشل فائبر کو برباد کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
🗓️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال
🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع
مارچ
امریکی ماہرین تعلیم صیہونی بائیکاٹ کےحامی
🗓️ 3 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ ہمیں آخرکار فلسطین کی
مئی
بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر
🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے
جنوری
افغان زلزلہ متأثرین کے لیے ایرانی امداد
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے زلزلہ متأثرین کے لیے امداد
جون
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
صیہونی حکومت کو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جائے: فلسطین
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اس
جون
ملیر کا میدان تو پی پی کے نام رہا، پڑھئے پی ٹی آئی امیدوار کا نمبر
🗓️ 17 فروری 2021کراچی(سخ خبریں) ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی کے حلقہ ملیر 88 کے
فروری