?️
لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کردیا گیا۔ شراب، عریانیت، قتل و غارت گری اور تشدد کے مناظر سے بھرپور ویب سائٹ کو ایمازون پرائم پر انتباہ کے ساتھ یعنی صرف بالغان کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔
ویب سیریز کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے اس کے ہدایت کار کاشف رضوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سیریز میں وڈیرہ سسٹم اور اس سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔
کاشف رضوی کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں خواتین کو با اختیار بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ فضا ملک کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کا ایمازون کے لیے منتخب ہونا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کاہ کہ مذکورہ ویب سیریز اور پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کو دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
ویب سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وڈیرے کس طرح اپنے ماتحت افراد کی خواتین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ویب سیریز کی کہانی رانی کوٹ کے صحرائی گاؤں میں موجود بہادر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو تشدد اور استحصال برداشت کرنے کے بعد ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں کسی بھی قسم کی کامیابی 7 اکتوبر کی شکست کے داغ کو نہیں مٹا سکتی
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ تامر
دسمبر
ٹرمپ کی حمایت کے بعد ماگا کے حامی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارجوری ٹیلر گرین
نومبر
قابض صیہونی فلسطینیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:عراقی رہنما
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے غزہ میں ہونے
اگست
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
پی کے کے نے انحلال کا اعلان کیا
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں: ترکی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کردستان ورکرز پارٹی
مئی
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
تحریک لبیک پاکستان ایک کالعدم پارٹی ہے
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک
اکتوبر
ترکیہ میں عدالتی اصلاحات کے پیکج پر مایوسی کی لہر
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عدالت و ترقی پارٹی نے عدالتی اصلاحات اور جزائی قوانین میں
جون