?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی بینڈ نقاب پوش نے اپنا نیا گانا ’قبضہ‘ ریلیز کردیا ہے، جسے انہوں نے غزہ کی مظلوم عوام کے نام وقف کیا ہے۔
بینڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس گانے کی تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔
’قبضہ‘ کی ویڈیو میں جنگ زدہ غزہ کی فوٹیج اور دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے مناظر شامل ہیں، ویڈیو میں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے خلاف پتھروں اور بوتلوں سے مزاحمت کرتے اور بھوک سے بلکتے بچوں کو کھانے کے لیے فریاد کرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ گانا عمار خالد اور حسن تنویر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، جو مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے، گانے کے الفاظ میں قید سے آزاد ہونے اور عوامی آواز کی طاقت کو بیان کیا گیا ہے۔
بینڈ کے بیس گٹارسٹ عدیل طاہر نے بتایا کہ وہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن سے عطیات کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، جب کہ یوٹیوب ویڈیو کی تفصیل میں مصدقہ فلسطینی اکاؤنٹس کے گوفنڈمی لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔
نقاب پوش بینڈ کے مطابق وہ 2017 سے موسیقی بنا رہے ہیں، ان کا پہلا گانا ’بھیک‘ 2017 میں، دوسرا ’خاموش ڈکیت‘ 2019 میں اور ایک لائیو البم 2021 میں ریلیز کیا گیا۔
عمار خالد کے مطابق ہم ہمیشہ سماجی مسائل پر گانے بناتے آئے ہیں، مگر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا المیہ غزہ کے عوام کی حالت ہے، جنہیں بدقسمتی سے پوری دنیا نے تنہا چھوڑ دیا ہے، یہ گانا تقریباً ایک سال پہلے لکھا گیا تھا اور اب ایک مکمل البم کے ساتھ ریلیز ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے بڑے فنکار غزہ کے معاملے پر خاموش ہیں، سب کی اپنی وجوہات ہوں گی مگر ہمیں یہ غلط لگا، ہم نے 6 اکتوبر کو گانا اس لیے ریلیز کیا کیونکہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر غیر قانونی قبضے کو دو سال مکمل ہورہے ہیں، یہ ہمارا انداز ہے اپنی آواز شامل کرنے کا اور امید ہے دوسرے موسیقار بھی اس کی پیروی کریں گے۔
’قبضہ‘ کی ویڈیو موبائل فرینڈلی فارمیٹ میں ایڈیٹ کی گئی ہے، جس میں بینڈ کے کسی رکن کی فوٹیج شامل نہیں ہے۔
بینڈ کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا تاکہ اصل مسئلے سے توجہ نہ ہٹے، ویڈیو کی فوٹیج اس جنگ کی ناانصافی کو واضح کرتی ہے، جہاں اسرائیلی فوج جدید ہتھیاروں سے عام شہریوں کے گھروں، ہسپتالوں اور کیمپوں کو تباہ کر رہی ہے، جب کہ بہادر فلسطینی صرف پتھروں، لکڑیوں اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔
’قبضہ‘ بینڈ نے مزید بتایا کہ ویڈیو کا انداز جان بوجھ کر عام سا رکھا گیا تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، کیونکہ انہیں گوگل اور میٹا کی جانب سے ویڈیوز کے مواد پر شیڈو بین کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیل کی غزہ پر شدید جنگ میں اب تک کم از کم 67 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ اور اس کے گردونواح میں قحط کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جب کہ اسرائیل نے امداد کے بیشتر راستے بند کر رکھے ہیں اور بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کا غیرقانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی غیر قانونی
ستمبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی
اکتوبر
بعبدا پیلس میں متنازعہ ملاقات؛ حزب اللہ اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے گی
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے دباؤ، خاص
اگست
جدہ میں محمد بن سلمان سے روبیو اور زیلنسکی کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو
مارچ
روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے
نومبر
یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام
مئی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک
اکتوبر
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرآصف زرداری سے ملاقات
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی
مئی