پاکستانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عاطف اسلم کی ممکنہ واپسی پر انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی ہندو انتہاپسند قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمائن سنہا (ایم این ایس) نے عاطف اسلم کی بولی وڈ میں ممکنہ واپسی پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی ویب سائٹ مڈ ڈے کے مطابق راج ٹھاکرے کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم کے سینما ونگ کے سربراہ امیا کھوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں پاکستانی فنکار کو بھارت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

امیا کھوپکر نے واضح کیا کہ نہ صرف بولی وڈ بلکہ بھارت کی کسی بھی دوسری زبان میں بننے والی فلم یا اس کے گانے میں کسی پاکستانی فنکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے دھمکی دی کہ جو لوگ پاکستانی فنکاروں کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں بھارت لانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، وہ اپنی نشاندہی کریں، مکمل ایڈریس ظاہر کریں، ہم ان سے نمٹ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق امیا کھوپکر نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو بھی مبہم انداز میں دھمکی دی، کیوں کہ انہوں نے مبہم انداز میں عاطف اسلم کی بھارت میں واپسی کو خوش آئندہ قرار دیا تھا۔

چند دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ممکنہ طور عاطف اسلم بولی وُڈ کی آئندہ آنے والی فلم ’لو اسٹوری آف نائنٹیز‘ میں گلوکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا نے فلم کے پروڈیوسرز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مذکورہ فلم کے ایک گانے میں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا ہے، تاہم پاکستانی گلوکار نے اس بات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

عاطف اسلم کی بولی وڈ میں واپسی کی خبر سامنے آتے ہی اب ہندو انتہاپسند قومپرست جماعت نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی صورت میں پاکستانی فنکار کو بھارت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس جمال

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی

2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:      رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ

اسلام آباد دھماکہ: پمز میں لائے گئے 28 شہدا کی تفصیل جاری

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد دھماکہ کے پمز میں لائے گئے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی، ریڈ زون بند

?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،احتجاج

کوپ 28 کانفرنس: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کوپ 28 کی دو روزہ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ

ملک آج تک سابق حکمرانوں کے قرضے آج تک ادا کر رہا ہے:شبلی فراز

?️ 18 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے

چوہدری پرویز الہیٰ وفاقی اور پنجاب حکومت بچانے کے لیے سرگرم

?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی

نبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے