پارٹی گرل کی ویڈیو دیکھ عامر خان بھی ہو گئے دیوانے

عامر خان

?️

لندن{سچ خبریں} ”پارٹی گرل” کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اپنے آپ کو نہیں روک سکے آخر کار دونوں میاں بیوی نے اپنی بھی ایک ویڈیو پوسٹ کر دی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پارٹی گرل کے بعد عامر خان کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم گاڑی میں سفر کر رہے ہیں، اسی دوران موبائل کیمرے سے بنائی گئی اس ویڈیو میں فریال مخدوم اپنے شوہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میں ہوں اور یہ میرے ہسبنڈ ہیں اور ہم دونوں لاک ڈاؤن میں پاگل ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے لندن میں گزشتہ کافی عرصے سے لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کو ان پابندیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس بات کا ذکر فریال مخدوم نے اپنی ویڈیو میں پارٹی گرل کا سٹائل اپناتے ہوئے کیا ہے۔

عامر خان کی اہلیہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق چند سیکنڈ کی اس ویڈیو کو لوگ ہزاروں بار دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے رکھنے والی ویڈیو بلاگر دنانیر مبین اپنی ایک ویڈیو کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں اردو سمجھنے اور بولنے والے افراد اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھ چکے ہیں۔ اس پانچ سیکنڈ کی ویڈیو پر  ہزاروں میمز  بن چکی ہیں جبکہ کھیلوں اور شوبز سے جڑی شخصیات بھی اس طرز کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

دنانیر مبین اب تک پاکستان کے درجنوں ویب چینلز اور ٹی وی چینلز کو انٹرویو دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو محض تفریح کیلئے بنائی تھی وہ مستقبل میں بھی اپنے پاکستانیوں کو خوش کرتی رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

قطر اور کویت کا امریکہ کو انتباہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے متوقع جوابی حملے کے

شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر

تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی

?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل

ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک

صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ

سیکیورٹی معاہدے کے لیے اسرائیل کی جولانی حکومت کو نئی پیشکش کی تفصیلات

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: اکسیوس نے ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

پاکستان: استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد ہم نامعلوم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ استنبول میں طالبان

برطانوی پارلیمنٹ نے سعودی عرب پر ڈالا سخت دباؤ

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے سیکرٹری خارجہ کو ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے