ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا بھی ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کا نوجوان حسن زاہد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

رواں سال جون میں اسلام آباد کی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو شادی سے انکار کرنے پر 22 سالہ عمر حیات نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا اور وہ اب مقدمے کی سماعت کے مراحل سے گزر رہا ہے، تاہم ایسے واقعات سے نوجوان نسل کو ابھی تک کوئی عبرت حاصل نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ثنا یوسف کی دوست ہیں اور انہیں بھی لاہور کا نوجوان حسن زاہد، عمر حیات کی طرح ہراساں کر رہا ہے۔

سامعہ کے مطابق یہ شخص 2 سے 3 ماہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ان سے مسلسل شادی کرنے کی درخواست کر رہا ہے اور انہیں اسٹاک کر رہا ہے۔

ویڈیو میں سامعہ نے بتایا کہ شام کے وقت یہ شخص ان کے گھر آیا، والدہ کی بیماری اور گھر میں بھائی کی غیر موجودگی کی وجہ سے جب وہ گیٹ کھولنے کے لیے باہر گئیں تو اس نے ان کا موبائل چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا، جب انہوں نے موبائل واپس لینے کی کوشش کی تو انہیں زبردستی گاڑی میں گھسیٹ لیا، جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

سامعہ نے واضح کیا کہ وہ ثنا کی طرح موت کے منہ میں نہیں جانا چاہتیں اور اس لیے اپنا کیس آئی جی اسلام آباد کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کی، رپورٹ درج کی گئی اور تمام تفصیلات حاصل کر کے اس پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد یہ شخص گرفتار کر لیا جائے گا اور وہ عوام کو مزید تفصیل سے آگاہ کریں گی۔

سامعہ جعفری نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی کہ اس طرح کی ہراسگی کی شکار دیگر لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس شخص پر عائد ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں زبردستی بٹھانے کے دوران انہیں چوٹیں بھی آئیں، جن کے نشانات ان کے چہرے پر موجود ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سامعہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں ان کے گھر کے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے حسن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے اور وہ اس وقت ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کے مطابق اگر اسے ضمانت مل گئی ہے تو ان کی جان پر دوبارہ سے خطرہ منڈلانے لگے گا، تاہم اسلام آباد پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران امریکی پابندیوں کے باوجود افغان مہاجرین کا میزبان

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   کابل میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ ایران جابرانہ پابندیوں

کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو منحل کیوں کیا؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کی شام

نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول کرے

?️ 4 اکتوبر 2025نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول

عراقچی: اگر سفارت کاری کو ترجیح دی جائے تو معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم نے ثابت کر دیا

سعودی عرب کی سلامتی کونسل سے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں: سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے یمن

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام

سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے۔ اسحاق ڈار

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی

?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے