وکی کوشل کو شادی سے قبل دھمکی

?️

ممبئی (سچ خبریں)وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں ان کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں طے پائی ہے  تاہم بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل اداکار کو دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ اپنی انسٹاگرام اسٹوری وکی کوشل کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔گجراج راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر سیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آؤں گا۔‘گجراج راؤ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی سیاسی رہنماؤں کی زبانی

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی سیاسی رہنماوں نے اعتراف کیا ہے کہ غزا میں جاری

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام

اسرائیلی فوج میں نوکری کرنا حرام:صہیونی ربی

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے اس حکومت کی فوج میں خدمات انجام

مزاحمت کو مزید متحد اورمضبوط ہونے کی ضرورت

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد

غزہ کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کا تاریخی اقدام

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انتہائی غیر معمولی اقدام میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

یورپی یونین کی جانب غزہ پر آرٹیکل 99 کی حمایت

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:جوزپ بریل نے یورپی اراکین سے کہا کہ وہ تنظیم کے

 ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے

جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے