?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی 2017 کی مقبول فلم ’ورنہ‘ میں ہیروئن کے طور پر ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور کو کاسٹ کیا جانا تھا لیکن بھارتی اداکارہ نے کام سے معذرت کردی تھی۔
ہارون شاہد حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ’ورنہ‘ ان کی پہلی فلم تھی، انہوں نے اس سے قبل کبھی اسکول میں بھی اداکاری نہیں کی تھی۔
ہارون شاہد کے مطابق ان کے لیے یہی بڑی بات تھی کہ وہ ماہرہ خان اور فلم ساز شعیب منصور کے ساتھ کام کر رہے تھے اور انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔
انہوں نے ماہرہ خان کی شخصیت و اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی بڑی سپر اسٹار ہونے کے باوجود عام انسان کی طرح رویہ اختیار کرتی ہیں، ان میں کسی طرح کی کوئی مغروری نہیں۔
اداکار نے ماہرہ خان کی عاجزی پر ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں کبھی بھی شوٹنگ سیٹ پر ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ باقیوں سے کمتر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ’ورنہ‘ فلاپ گئی، جس کا نقصان ماہرہ خان اور شعیب منصور سمیت انہیں بھی ہوا لیکن ان کے مقابلے باقیوں کا نقصان زیادہ ہوا۔
ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ فلم کی ناکامی کے بعد لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور پھر انہیں 8 ماہ تک کوئی کام نہیں ملا لیکن پھر انہیں ہم ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور اتفاق سے وہ ڈراما بھی ناکام ہوا۔
پروگرام کے دوران ’ورنہ‘ پر بات کرتے ہوئے ہارون شاہد نے انکشاف کیا کہ مذکورہ فلم میں بطور ہیروئن کرینہ کپور کو کاسٹ کیا جانا تھا اور ان سے فلم کی ٹیم یعنی شعیب منصور کی باتیں بھی ہوچکی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور فلم کے لیے پہلی پسند تھیں لیکن اس وقت وہ حاملہ ہوگئیں اور انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، جس کے بعد ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیا۔
ہارون شاہد کے مطابق انہیں دونوں اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کی خوشی تھی، اس لیے وہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی انتہائی خوشی سے کام کرنے لگے، کیوں کہ وہ ملک کی سپر اسٹار تھیں۔
خیال رہے کہ ’ورنہ‘ کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ہارون شاہد نے اداکارہ کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا جو کہ پولیو سے متاثرہ شخص ہوتے ہیں۔
فلم میں ماہرہ خان کے اغوا کے بعد ان کا ریپ ہوجاتا ہے لیکن ان کے شوہر اور اہل خانہ انہیں قانونی کارروائی سے روکتے ہیں، تاہم اداکارہ اپنے خلاف ہونے والے ظلم پر قانونی کارروائی کرتی ہیں، جس دوران انہیں سخت مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں گیس کی فراہمی کی صورتحال خطرناک
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:جرمن وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے اس ملک میں گیس کی
جولائی
فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے
فروری
بابائے قوم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی
دسمبر
وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو
جون
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو گندم سے متعلق فیصلے پر آگاہ کرنے کی ہدایت کردی
?️ 30 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم
اپریل
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر
اگست
امریکہ اور حماس کے خفیہ مذاکرات؛ اسرائیل کو کیوں نہیں بتایا گیا؟
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے حماس
مئی