’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے مقبول ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مختلف پیغامات دیئے، اس بار کئی اداکاروں نے بالخصوص غزہ اور فلسطینی بچوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

2023 کے اختتام پر 2024کے لیے معروف اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی زندگیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم اس بار کئی شوبز شخصیات نے 2024 میں اپنے پیغامات میں خاص طور پر غزہ میں امن اور جنگ بندی کی امید کا اظہار کیا اور فلسطینی بچوں کے لیے دعائیں کیں۔

سجل علی نے امیدکا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ 2024 غزہ اور تمام لوگوں کے لیے مہربانی ثابت ہو، اس کے علاوہ میرب نے بھی 2024 کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ اس سال فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھیں۔

ماورہ حسین نے بھی نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ غزہ کے لوگوں کو خاص طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔

انہوں نے ایک اور اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگ 2023 کے اصل ہیروز ہیں، اللہ ان تمام لوگوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جو دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور تمام زخمیوں کو جلد شفا نصیب فرمائے، اللہ سب کی حفاظت کرے۔

اس کےعلاوہ فیصل قریشی نئے سال کے موقع پر لکھا کہ 31 دسمبر 2023 کا آخری دن ہے، کل صرف ایک ہندسہ بدلے گا لیکن وہی صبحیں اور وہی شامیں ہوں گی۔

انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں نئے سال کے موقع پر مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار طلحہ چوہدری نے بھی نئے سال کے موقع پر فلسطینیوں کو یاد رکھتے ہوئے کہا کہ 2024 ہم سب کو غزہ میں امن، عاجزی، تمام لوگوں کے لیے یہ دنیا ایک محفوظ جگہ بنانے پر توجہ دیں اور عالمی طاقتوں کے پرتشدد پولیٹکل ایجنڈا کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ 2024 فلسطینیوں کے لیے نئی امید، ہمدری، اور مثبت تبدیلی کا سال ہو۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو نئے سال کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ تمام لوگوں کے لیے 2024 اچھا ثابت ہو، تمام لوگوں کو اچھی صحت، خوش حالی اور خوشیاں نصیب ہو۔

اداکارہ میرا نے نئے سال کے موقع پر کیک کاٹا اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔

میرا کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو ایک نئے سال کی تقریب میں کیک کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نیمل خاور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر دنیا میں امید، محبت اور امن بھیج کا پیغام بھیجا۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی ایکس پر سال نو کے موقع پر پیغام لکھا، انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ سال خوشی، کامیابی، اور ناقابل فراموش لمحات سے بھرا ہوا ہو، ہر دن خوشی کے لمحات سے بھرے ہوں۔’

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر آگاہ کیا کہ انہیں سال 2023 کے آخر میں بھارتی ہدایت گار اور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے بھارت سے تحفہ موصول ہوا۔

اداکارہ مایا علی نے بھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے 2024 کا استقبال کیا۔

اس کےعلاوہ صبوری علی، ہانیہ عامر، احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، گوہر رشید، کبریٰ خان، رمشا خان سمیت دیگر اداکاروں نے نئے سال کے موقع پر تصاویر شئیر کیں اور 2024 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں

اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس

امام خمینی (رح) کے افکار میں عالم اسلام کے اتحاد کی پیشگی شرط اور ثمرات

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امام خمینی (رہ) نے امت اسلامیہ کو درپیش چیلنجوں کا

غزہ جنگ میں نفسیاتی فوج؛ صیہونی فوجی خودکشی کے بارے میں کیوں سوچتے ہیں؟

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں صہیونی فوج اور کابینہ کی طرف سے

سی آئی اے کے حراستی مرکز میں ہراساں کیے جانے والے ایک قیدی کا پہلا انٹرویو

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ایک قیدی نے پہلی بارباضابطہ طور پر

اسرائیل کثیر محاذ جنگ کی دلدل میں دھنس چکا ہے: عبرانی میڈیا

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل جس کثیر محاذ

تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے