?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومل شیخ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں یہ نہیں کہا تھا کہ ان کا خاندان پاکستان کا ’کپور‘ خاندان ہے۔
مومل شیخ نے ستمبر 2024 میں ’365 نیوز‘ کے اشنا شاہ کے شو میں اپنے خاندان کو ’کپور‘ خاندان جیسا قرار دینے پر بات کی تھی۔
پروگرام میں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا تھا کہ ان کے خاندان کو پاکستان کا ’کپور‘ خاندان کہا جاتا ہے، اس پر وہ کیا کہیں گی؟
مذکورہ سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا اگر ان کے والد کے خاندان کے ساتھ بہروز سبزواری اور سلیم شیخ کے اہل خانہ کو بھی ملایا جائے تو ایک طرح سے ان کا خاندان بھارت کے معروف شوبز خاندان ”کپور“ جیسا ہوجائے گا۔
اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور ان پر خوب تنقید بھی کی گئی تھی اور اب انہوں نے مذکورہ معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا۔
مومل شیخ حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ان کے والد کو توقع تھی کہ ان کی بیٹی شوبز میں نہیں آئیں گی، یہ سمجھنا اور کہنا غلط ہے کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ بیٹی شوبز میں آئے۔
مومل شیخ نے شوبز خاندان سے تعلق ہونے اور نیپوٹزم پر بھی بات کی اور کہا کہ ’نیپوٹزم‘ کی وجہ سے ایک آدھ موقع ضرور ملتا ہے لیکن اگر کسی میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا تو وہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ خاندانی میراث کے حوالے سے بھی ان کا یہی خیال ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہوگا تو اسے اس کے خاندان کا نام اور میراث کام نہیں آئیں گی، شوبز میں وہی آگے بڑھتا ہے، جس کے پاس ٹیلنٹ ہوتا ہے۔
خود کو ’کرینہ کپور‘ قرار دینے کے معاملے پر مومل شیخ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کو پاکستان کا ’کپور‘ خاندان قرار نہیں دیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا تھا، یہ غلط ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ خاندان قرار دیا تھا۔
مومل شیخ کے مطابق کسی نے پورا پروگرام ہی نہیں سنا، وائرل ہونے والی ریلز دیکھیں اور فیصلہ کرلیا، ان کے مکمل جواب کو سننے والوں کو علم ہوگا کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے
فروری
صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی اور مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی: شیخ نعیم قاسم
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس
مئی
عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
مئی
غزہ کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت
جون
کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے
جنوری
نواز شریف کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں
نومبر
وائٹ ہاؤس کا وینزویلا پر ممکنہ فوجی حملے پر تبصرہ سے انکار
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی ایک اعلیٰ عہدیدار
اگست