?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ مہوش حیات کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں گلوکاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مہوش حیات ماضی میں میوزیکل شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے نویں سیزن میں 2016 میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں بھی گلوکاری کر چکی ہیں۔
مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں معروف گلوکار شیراز اُپل سمیت دیگر کے ہمراہ ’تو ہی تو‘ گانے میں آواز کا جادو جگایا تھا اور ان کی گلوکاری کو سراہا گیا تھا۔
اب موسیقار ساحر علی بگا نے بھی ان کی آواز کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔
ساحر علی بگا ’حد کردی‘ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے میوزک کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کی اور بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ خود کو بہت بڑا موسیقار اور گلوکار سمجھتے تھے لیکن جب انہوں نے بڑے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 17 سال قبل اپنے پہلے گانے کی موسیقی ترتیب دی تھی اور اب تک وہ درجنوں گانوں کی دھنیں بنا چکے ہیں اور ان کی دھنوں کو معروف گلوکار گا چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر والے موسیقار نہیں سمجھتے جب کہ اہلیہ کے ناراض ہونے پر انہیں کوئی گانا یا موسیقی سنا کر منانے کی کوشش نہیں کرتے کیوں کہ وہ ٹھیک طرح سے جانتے ہیں کہ گھر میں میوزک سے کچھ نہیں ہونے والا۔
ساحر علی بگا نے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آگے تنازعات اہمیت نہیں رکھتے، کیوں کہ وہ فالتو اور بیکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوبز اور میوزک انڈسٹری میں تمام مرد و خواتین ساتھی کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہاں تنازعات نہیں ہوتے لیکن دوسرے لوگ تنازعات پیدا کرتے ہیں۔
پروگرام کے دوران ماہرہ خان اور مہوش حیات کی گلوکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آج تک ماہرہ خان کو گاتے ہوئے نہیں سنا اور انہیں ان کی گلوکاری سے متعلق کچھ علم نہیں۔
ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ البتہ انہوں نے مہوش حیات کی گلوکاری سن رکھی ہے، ان کی آواز اچھی ہے اور انہیں گلوکاری کرنی چاہیے۔
موسیقار کے مطابق مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اچھی پرفارمنس کی اور ان کے خیال میں اداکارہ کو گلوکاری میں قسمت آزمانی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ ان کے گلوکار جواد احمد اور ابرارالحق کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے نہ مستقبل میں کسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان سے افغانیوں کا پہلا گروپ حج کے لئے روانہ
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایران اور پاکستان میں موجود افغان تارکین وطن کی ایک بڑی
جون
پاکستان ریلوے نے 10 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ حنیف عباسی
?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان
جنوری
ڈسکوز کو بجلی صارفین سے 69 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں
ستمبر
عبرانی میڈیا کا اعتراف: ایران نے وہ جگہ ماری جہاں اسرائیل کو اس کی توقع نہیں تھی
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا
جولائی
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر
خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی نے بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے
?️ 26 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کو
جولائی
صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جنوری
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل