ملازم کا ایمن اور منال خان کی کمپنی پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام سے بنائے گئے کلاتھنگ برانڈ میں کام کرنے والے مبینہ ملازم نے برانڈ اور اداکاراؤں پر کم از کم 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔

علی حامد نے نامی شخص نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن اور منال خان کے برانڈ ’ایمن منال کلوزٹ‘ پر 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں کام کرتے آ رہے ہیں اور انہوں نے ملازمت کے دوران ایک سے زائد کام بھی کیے، انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور انہوں نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامی برانڈ کو اداکاراؤں کے بھائی معاز خان دیکھتے ہیں جو ملازموں کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاراؤں پر بھی سنگین الزامات لگائے کہ وہ اپنے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہیں۔

علی حامد کے مطابق وہ جب بھی اداکاراؤں کے بھائی سے تنخواہ مانگتے ہیں تو وہ انہیں دلاسا دیتے ہیں کہ اگلے ہفتے تک تنخواہ ادا کردی جائے گی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارے نے ان کی 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں جب کہ انہوں نے ایمن اور منال خان کے نامناسب رویے کا بھی ذکر کیاْ

انہوں نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں برانڈ سے لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن جب ملازمین کو تنخواہیں دینے کا وقت آتا ہے تو وہ بیچارے بن جاتے ہیں اور ملازمین کو اپنا حق نہیں دیتے۔

انہوں نے اداکاراؤں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ دی جائے۔

علی حامد نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی پوسٹ کو شیئر کریں اور اس پر اداکاراؤں کو مینشن کرکے انہیں ان کا حق دلوانے میں مدد کی جائے۔

ڈان نیوز آزادانہ طریقے سے علی حامد کے ’ایمن منال کلوزٹ‘ کے ملازم ہونے کی تصدیق نہیں کر سکا، البتہ الزام لگانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں زیر ملازمت تھے۔

الزام لگانے والے شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ایمن خان اور منال خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مبینہ ملازم کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد تاحال ایمن اور منال خان یا ان کے برانڈ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے 2019 میں اپنا برانڈ (ایمن منال کلوزٹ) متعارف کرایا تھا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے میں

?️ 14 ستمبر 2025ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے

برطانیہ کی نئی صہیونی بستیوں کے منصوبے پر شدید تنقید 

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے  میں اسرائیل کی جانب

آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیر اعظم لندن پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی تازہ لہر شروع ہوگئی

?️ 25 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں

حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی

بغداد میں امریکی سفارت خانے کا خطرناک مشن

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی سفارت خانہ کا مشن سفارتکاری سے زیادہ فوجی

عمران خان پر دوبارہ حملے کا خطرہ ہے

?️ 19 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد

گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مارکیٹ میں بے چینی برقرار

?️ 24 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے