?️
ممبئی (سچ خبریں) مشہور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کے مداحوں نے پیاری بھابھی قرار دے دیا،کترینہ کیف کے دیور سنی کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس کے بعد مختلف ٹویٹس سامنے آئے ہیں اور مداحوں نے ان مختلف قسم کے تبصرے کرنے شروع کر دئے۔
سنی کوشل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک بادشاہ کی طرح کا پوز، ایک جنگجو کی طرح کا لباس۔ کترینہ کیف نے سنی کوشل کی ان تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وائب ہے، وائب ہے‘۔جس پر سنی کوشل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ اسی لیے تو ہائپ (چرچہ) ہے‘۔ جیسے ہی کترینہ کیف نے اپنے دیور کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا ویسے ہی اُن کے مداحوں نے اُن کے کمنٹ پر مختلف دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ’بھابھی دیور کو داد دے رہی ہیں‘۔ ایک اور صارف نے اداکارہ کو (cutest bhabhi) پیاری بھابھی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور نہایت پیار اور محبت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر کے ساتھ ٹھوس اقتصادی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے
جنوری
مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان
?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ
جون
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام
فروری
مأرب جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک جمعرات کے روز مغربی مأرب میں نئے فوجی
اپریل
گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کو امن و امان کی بہتری سے جوڑ دیا
?️ 28 جنوری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی طرف اشارہ
جنوری
آڈیو لیکس پر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
طالبان کا امریکی فوجی انخلا کے بارے میں بیان
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر متفقہ ڈیڈ لائن کے
جولائی