ماریہ بی نے ’فلسطین کلیکشن‘ کیلئے ترک آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی

?️

کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی اپنی نئی ملبوسات ”فلسطین کلیکشن“ کے لیے نوجوان ترک خاتون آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی۔

ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام سمیت فیشن ڈیزائنر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز میں ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معافی مانگی۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے دور میں انہوں نے غلطی سے ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن کاپی کیا، جس پر وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔

ماریہ بی نے بتایا کہ انہوں نے ڈیزائن بنانے والی ترکیہ کی نوجوان لڑکی سے رابطہ کرلیا اور ان کا ڈیزائن کاپی کرنے پر ان سے معذرت بھی کی۔

ماریہ بی نے بتایا کہ وہ فلسطین کلیکشن کے لیے ترکیہ کی نوجوان آرٹسٹ کے ہمراہ مل کر کام کریں گی اور فلسطینی عوام کے لیے فنڈز جمع کرتی رہیں گی۔

انہوں نے ذاتی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ ان کی جانب سے فلسطین کلیکشن متعارف کرائے جانے پر پاکستان کے لبرل لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے، وہ ان پر فلسطین کے جھنڈے، ڈیزائن اور فیشن کو کاپی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے فلسطین کلیکشن میں فلسطینی جھنڈے سمیت ہر فلسطینی چیز کا استعمال کیا ہے، کیوں کہ فلسطین کلیکشن فلسطینی تحریک سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے اور فلسطینی عوام کی مالی معاونت کے لیے ہی اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

ان کی جانب سے ترکیہ کی آرٹسٹ سے معافی مانگے جانے اور آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے کے اعلان کے بعد ترکیہ کی آرٹسٹ نے بھی اپنی پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ ماریہ بی کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔

اس سے قبل ماڈل و آرٹسٹ لینا غنی سمیت دیگر شخصیات نے ماریہ بھی پر فلسطین کلیکشن کے لیے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ماریہ بی نے گزشتہ ہفتے فلسطین کلیکشن کی ملبوسات متعارف کرائی تھیں، جس میں عبایہ، ٹی شرٹس، خواتین و مردوں کے کرتے اور دیگر لباس شامل تھے، اسی طرح انہوں نے دوپٹے، رومال اور جیولری بھی متعارف کرائی تھی۔

ماریہ بی نے فلسطین کلیکشن کو متعارف کراتے ہوئے فلسطین کلیکشن کے ایک جوڑے کی قیمت 10 ہزار روپے رکھنے کا اعلان کیا اور بتایا تھا کہ تمام کی تمام رقم فلسطینی افراد کی مدد کے لیے بھیجی جائے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ فلسطین کلیکشن کے فی جوڑے کی تیاری پر 6 ہزار روپے کا خرچ آئےگا جب کہ فی جوڑے پر 4 ہزار منافع ہوگا لیکن تمام رقم فلسطینی عوام کو بھیجی جائے گی، ماریہ بی کے اخراجات کے پیسے بھی نہیں لیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری، سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بھی وائرس میں مبتلا ہوگئے

?️ 14 اپریل 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے

راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️ 3 اکتوبر 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں

ویکسین مکمل ہونے تک پابندیاں رہیں گی:فیصل سلطان

?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں

بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب

?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق

?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ

بائیڈن وعدوں اور توقعات کو پورا کرنے سے قاصر

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں

کراچی: تاجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار گرفتار

?️ 4 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے

نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے