?️
کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنی سگریٹ نوشی اور مختصر لباس میں تصاویر وائرل ہونے کے سات سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت ایسا لگا تھا کہ اب ان کا کیریئر ختم ہوچکا۔
ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر ستمبر 2017 میں پاکستانی اور بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا گیا تھا، ساتھ ہی وہ رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دی تھیں۔
مذکورہ تصاویر کے بعد ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے ایسے دعووں کو اس وقت بے بنیاد قرار دیا تھا۔
اب واقعے کے سات سال بعد انہوں نے رنبیر کپور کا نام لیے بغیر مذکورہ وائرل ہونے والی تصاویر پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح وہ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوئی تھیں اور کیسے وہ کئی کئی راتوں تک تنہائی میں روتی رہیں۔
ماہرہ خان نے ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ذہنی مسائل اور ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب ان کی ذاتی تصاویر لیک ہونے کے بعد وائرل ہوئیں، تب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور وہ ہونے والے معاملات پر کیا بات کریں۔
اداکارہ کے مطابق ان ہی دنوں میں خاتون صحافی فیفی ہارون نے ’لٹل وائٹ ڈریس‘ نامی مضمون لکھا، جس میں انہوں نے ان کی ذاتی زندگی پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرنے سمیت لوگوں کی ذہنیت پر بھی بات کی تھی اور انہیں مذکورہ مضمون پڑھ کر کچھ حوصلہ بھی ملا، ساتھ ہی انہیں پریشانی بھی ہوئی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ جیسی شہرت کم وقت میں کسی کو نہیں ملی لیکن اب ایک تصویر وائرل ہونے سے لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔
اداکارہ کے مطابق انہیں مضمون پڑھنے اور لوگوں کے رویوں اور تبصروں کے بعد ایسا لگا کہ واقعی ان کا کیریئر ختم ہوچکا ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ مختلف فلاحی ادارے اور برانڈز ان کی مدد کے لیے آگے آئیں تو انہیں حوصلہ ملا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب برانڈز اور فلاحی اداروں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، تب انہیں حوصلہ ملا اور انہیں ذہنی مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت ملی۔
اداکارہ نے کہا کہ پہلے انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ اب برانڈز بھی ان کےساتھ کام نہیں کریں گے جب کہ انہوں نے ذاتی زندگی، بیٹے اور اہل خانہ کی عزت اور حفاظت کی خاطر اس وقت خاموشی کو ترجیح دی۔
ماہرہ خان کے مطابق برانڈز اور اداروں کی مدد سے وہ مشکل وقت سے نکلیں اور وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ جتنی شہرت انہیں ملی، اتنے زیادہ دکھ انہیں نہیں ملے۔
ماہرہ خان نے رنبیر کپور کا نام لیے بغیر سگریٹ نوشی اور وائرل تصاویر کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب زندگی اور کیریئر کا حصہ ہیں، ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوبز کا حصہ نہیں ہوتیں اور اگر کسی دوسرے شعبے میں کام کر رہی ہوتیں تب بھی ان کے ساتھ مشکلات پیش آتیں لیکن شاید انہیں دوسرے شعبوں میں اتنی محبت اور لوگوں کا ساتھ نہ مل پاتا۔


مشہور خبریں۔
عراق کے شیعہ رہنما نے فلسطینیوں کی حمایت میں ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
?️ 15 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق کے شیعہ رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ
مئی
سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
مارچ
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر
بین الاقوامی اداروں کا اسرائیل کی طرف سے غزہ کو امداد کی ترسیل کے دھوکہ دہی پر سخت ردعمل
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے مارچ سے غزہ پٹی پر ظالمانہ
جولائی
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے
مئی
انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر
اکتوبر
غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں
دسمبر
Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker
?️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego