?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسے لگائے اور ان کی اب تک یہ مہنگی ترین فلم ہے۔
ہمایوں سعید نے گزشتہ ہفتے فلم کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ فلم کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔
اب انہوں نے ایک بار پھر فلم کے بجٹ اور اس کی ممکنہ کمائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ فلم کی ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔
ماہرہ خان کے ہمراہ ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری اور مستقبل میں فلمیں بنانے سے متعلق بھی بات کی۔
پروگرام کے دوران اداکار نے بتایا کہ اب حکومت پاکستان نے فلم سازوں کو معاونت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چھوٹے فلم سازوں کو مالی سمیت دیگر معاملات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی معاونت نہیں ملی لیکن امید ہے کہ اگلی فلم بنانے تک انہیں بھی حکومت کی جانب سے مدد ملے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بار انہوں نے دو سال بعد فلم بنائی ہے لیکن اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہر سال کم سے کم ایک فلم ضرور بنائیں گے۔
ہمایوں سعید نے ساتھ ہی کہا کہ اگر انہوں نے سال میں دو فلمیں بنائیں تو ایک فلم میں دوسرے اداکار کو کاسٹ کریں گے، ایک میں خود ہیرو آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر انہوں نے سال مین ایک ہی فلم بنائی تو اس کے ہیرو بھی خود ہی ہوں گے۔
فلم کی ممکنہ کمائی اور بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ’لو گُرُو‘ ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لگی۔
ان کے مطابق فلم کی زیادہ تر شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی ہے، جس وجہ سے اس کا بجٹ زیادہ ہوا، تاہم انہیں پوری امید ہے کہ فلم ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام فلموں نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کی، وہ جتنا سوچتے ہیں، اس سے زیادہ فلم کماتی ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں کم سینما ہونے کے باوجود ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے 70 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی اور اب ’لو گُرُو‘ اس سے زیادہ کمائی کرے گی۔
انہوں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ فلم نے انتہائی شاندار ڈھائی سو کروڑ روپے تک کی کمائی کی جو کہ بے مثال کمائی ہے۔
ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمی شائقین کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ پاکستانی لوگ ایک ہی فلم بار بار بھی دیکھتے ہیں، جس وجہ سے ملکی فلموں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز
جنوری
ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی
فروری
ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ صہیونی ریاست کی سیاسی بحرانوں سے فرار اور امریکہ کی پشت پناہی
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ایسے وقت میں جب غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ
مارچ
پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مریم نواز کی مبارکباد
?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ
اکتوبر
عراقی کوروانا اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر ناصریہ
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1127 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال
?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
مئی
سعودی اتحاد یمنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور انہیں میدان جنگ میں بھیجتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: صوبہ معرب کے شہر صراوا کے بڑے علاقوں کی آزادی
اکتوبر