🗓️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سارہ خان کو خود کو فیمنسٹ ماننے سے انکار کرنے اور پرانے وقتوں کی عورت کا بیان دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
سارہ خان نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ خود کو ’بہت بڑی فیمنسٹ‘ نہیں سمجھتیں بلکہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت تصور کرتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو وہ مقام ملے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ خواتین سکون سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک گھر میں رہنے والی عورت ہوں، مجھے بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہی پروٹوکول ملے جیسا پرانے وقتوں کی عورتوں کو ملتا تھا۔
سارہ خان کے فیمینزم سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی اور یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فیمینزم کا مطلب مظلوم خواتین کے لیے آواز اٹھانا ہے، اس کا تعلق قطار میں کھڑے ہونے یا نہ ہونے سے نہیں۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ سوچ ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر پا رہا، کیونکہ آدھی سے زیادہ آبادی گھروں تک محدود ہے۔
مزید برآں پاکستانی شوبز ستاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے حوالے سے سارہ خان نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم ہی نہیں تھا، شوہر فلک شبیر نے انہیں اسکرین شاٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہو چکا ہے۔
اداکارہ کے مطابق مجھے اس پر ذاتی طور پر افسوس نہیں ہوا لیکن اپنے بھارتی مداحوں کے لیے دکھ ہوا جو اب مجھے انسٹاگرام پر نہیں دیکھ سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
یمن میں زہریلے کچرے دفن کرنے کے بارے میں صنعا کا انتباہ
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت نے یمن کو سعودی
جون
اوگرا کو آئل سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
🗓️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے باضابطہ طور پر آئل سیکٹر کی ڈی ریگولیشن
ستمبر
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر
نائجر میں ہو کیا رہا ہے ؟
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نائیجر کی حکمران فوجی کونسلر نے اعلان کیا کہ وہ معزول
اگست
صارفین کو بجلی کے ترسیلی نقصانات سے بچانے کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی
🗓️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے
جون
صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں
ستمبر
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے
مارچ
کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
🗓️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک
اکتوبر