?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا ہے کہ ’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے اور اس کی مخالفت کرنے والے دونوں ایک طرح سے انتہاپسند بن چکے ہیں اور یہ کہ ’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے والے افراد کو عام خواتین کے مسائل کا علم ہی نہیں۔
فائزہ ایوب نے عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور سیاست سمیت سماجی مسائل پر بھی اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض چوتھی کلاس میں پڑھتی تھیں، تب ان کے والد امریکا چلے گئے تھے اور والدہ نے ان کی تنہا پرورش کی، جس وجہ سے ان کا بچپن مشکلات میں گزرا۔
اداکارہ نے جمہوریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے کبھی ملک میں جمہوریت کو محسوس ہی نہیں کیا۔
’فیمنزم‘ کے سوال پر فائزہ گیلانی نے کہا کہ ان کے خیالات کچھ مختلف ہیں، اگرچہ وہ انتہا درجے کی فیمنسٹ ہیں لیکن کبھی وہ عورت مارچ میں شریک نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بھی عورت مارچ کے بعض نعروں اور سلوگن سے اختلاف ہے اور انہوں نے بھی دیگر افراد کی طرح مارچ میں شرکت کیے بغیر میڈیا میں ہونے والی تنقید پر ذہن بناکر نعروں کو غلط سمجھا۔
فائزہ گیلانی کے مطابق ’فیمنزم‘ کا پرچار کرنے اور اس کی مخالفت کرنے والے دونوں انتہا درجے کے انتہاپسند ہوچکے ہیں، ایک دوسرے کی بات سمجھنے اور سننے کو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’فیمنزم‘ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی شخص خواتین کو یہ ہدایات نہیں کر سکتا کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟ وہ کون سا لباس پہنیں اور کیا کام کریں؟
ان کے مطابق یہ خاتون کی اپنی مرضی ہونی چاہیے کہ وہ اپنی پسند کا لباس پہنیں، چاہے تو وہ پردہ کرے، چاہے تو بے پردہ رہے، انہیں کوئی اس ضمن میں ہدایات نہیں دے سکتا۔
فائزہ گیلانی نے کہا کہ لیکن سماج میں تو خواتین کو ڈاکٹرز بنانے کے بعد بھی ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، انہیں گھر پر بٹھا دیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لیکن حیران کن طور پر جو لوگ ’فیمنزم‘ کا پرچار کرتے ہیں اور جنہوں نے ’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے، انہیں عام خواتین کےمسائل کا علم ہی نہیں۔
فائزہ گیلانی کے مطابق ’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے والی خواتین دوسری کلاس کی ہیں، انہیں یہ احساس تک نہیں کہ یومیہ بنیادوں پر ملک کی خواتین کے ساتھ گھروں میں کیا ہوتا ہے؟


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس
?️ 24 ستمبر 2022نیویارک: (سچ خبریں )اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی
ستمبر
چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے
دسمبر
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت
ستمبر
قطری امیر کا ٹرمپ سے خطاب؛ سیاسی حل اور بات چیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
?️ 4 جون 2026سچ خبریں: قطر کے امیر دیوان نے اعلان کیا کہ امیر قطر، شیخ
جون
معمر قذافی کے بیٹے کا لیبیا میں قتل
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: لیبی میں اطلاعاتی ذرائع کے مطابق، سابق لیبیائی رہنما
فروری
ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات اور عالمی میڈیا
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات
فروری
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ وسطی ایشیا میں خلیج فارس کے ممالک کی سرمایہ کاری کا مبهم مستقبل
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حملے اور آبنائے ہرمز میں خلل نے خلیج فارس
مئی