?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اگر انہیں اِدھر، اُدھر کے کام کرنے ہوتے یا پھر غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو وہ شادی نہ کرتیں، انہوں نے سوچ سمجھ کر شادی کی۔
مدیحہ افتخار نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شادی اور تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی سے قبل جوڑوں کا ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جاننا انتہائی ضروری ہے اور انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔
مدیحہ افتخار نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے سوچا تھا کہ شاید انہیں شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شوبز چھوڑنا پڑے اور انہوں نے ایسے ہی کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شادی کے بعد کچھ عرصے تک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی، تاکہ وہ بھی شوہر کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے محض دو سال کے اندر ہی وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو سمجھ چکے تھے، دونوں کا ایک دوسرے پر اندھا اعتبار قائم ہو چکا تھا۔
مدیحہ افتخار کے مطابق ان کے شوہر کو یقین ہے کہ ان کی بیوی کوئی غلط کام نہیں کرے گی اور انہیں بھی خود پر اعتماد ہے کہ وہ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں اور ان کے درمیان بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں لیکن انہوں نے جھگڑوں کے درمیان کبھی تیسرے شخص کو مداخلت کی اجازت نہیں دی۔
ان کے مطابق وہ اور ان کے شوہر نے تمام اختلافات کو خود ہی حل کیا جب کہ شادی کے کچھ عرصے تک وہ ساس اور سسرالیوں کے ساتھ بھی رہیں لیکن انہیں کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔
مدیحہ افتخار نے بتایا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کر کافی دیر بعد 29 سال کی عمر میں شادی کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اِدھر، اُدھر کے کام کرنے ہوتے یا پھر غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو وہ شادی نہ کرتیں۔
ان کے مطابق جب کوئی شخص کسی ایک انسان سے شادی کرے تو پھر اسی سے ہی مخلص رہے، پھر اس شخص کو دائیں اور بائیں نہیں دیکھنا چاہیے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ لیکن اگر شادی کے بعد شوہر اچھا نہ نکلے تو وہ خود کو قابل رحم بنانے کی ضرورت نہیں، اس تعلق اور رشتے سے نکل جانا چاہیے۔
مدیحہ افتخار نے خواتین کو مشورہ دیا کہ ایسا نہیں کہ ایک شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد ان کی دنیا ختم ہوجائے گی، پھر وہ دوبارہ شادی کر سکتی ہیں، دوبارہ کسی اور جگہ قسمت آ زما سکتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق زندگی میں ساتھی کا ہونا انتہائی ضروری ہے، ساتھ کو ختم نہیں کرنا چاہیے لیکن بہت ساری خواتین ایک طلاق کے بعد شرم اور خوف کے مارے دوسری شادی نہیں کرتیں لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، انہیں کسی اور کی پرواہ بغیر فیصلے کرلینے چاہیے۔


مشہور خبریں۔
اب بازی پلٹ چکی ہے
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کے اہلکار فلسطینی قیدیوں
ستمبر
2022 میں جرمن شہریوں کی سیاسی ترجیحات
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن
جنوری
برطانوی کمپنی نے الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا
?️ 23 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار
نومبر
کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی
?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو
جون
بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا نے بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 1 مئی 2021آسٹریلیا (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے مدنظر آسٹریلیا
مئی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا
جنوری
عبرانی میڈیا: حیفہ پراسیکیوٹر کے دفتر میں 12 روزہ جنگ کے 5 ماہ بعد کوئی مستقل دفتر نہیں ہے
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، 12
نومبر
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی