🗓️
کراچی (سچ خبریں)جہاں پاکستان کی نام ور شخصیات عمر شریف کے انتقال پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے وہیں پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عُمر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’قوم ایک اور عظیم لیجنڈ، کامیڈی کے بادشاہ کے انتقال پر سوگوار ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’عُمر شریف کو دنیا بھر میں شائقین کی ایک بڑی تعداد یاد کرے گی۔‘اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’عمر شریف صاحب، ان تمام مسکراہٹوں اور خوشی کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ ہماری زندگیوں میں لائے۔‘
مہوش حیات نے عُمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی آپ کی جگہ نہیں لے سکتا۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر میں ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔
مشہور خبریں۔
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید
جولائی
یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)
جولائی
حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ
اپریل
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
🗓️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازے میں وزراء نے شرکت کی
🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پنجاب،خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب
فروری