عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی

انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف نے اپنے بہتر علاج کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ  مجھے ڈاکٹرز نے بہتر علاج کے لئے بیرون ملک جانےکا مشورہ دیا ہے ، اور میرا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے۔

عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں علاج کی اپیل کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔ٹی وی شو میزبان وسیم بادامی نے اپنے پروگرام الیونتھ آور میں عمر شریف کا خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہیے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میری قسمت میں تھا کہ میں نے عمران خان کے شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے میں مدد کی’۔عمر شریف کا کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹرز نے مجھے کہا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے’۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ‘میں عمر شریف، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مخاطب ہوں، عمران خان جب بھی کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے فون کیا ہے، میں نے ہمیشہ آپ کی آواز کی پر لبیک پر کہا ہےاسی لیے مجھے یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے’۔تاہم عمر شریف کی جانب سے ویڈیو بیان میں اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی پروگرام کے میزبان نے اس حوالے سے کچھ بتایا۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا سعودی عرب کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کے

سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں

?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول

ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان

?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم

یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر

فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس

شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

یوکرین کی جنگ ؛ موجودہ عالمی نظام کی تبدیلیوں کے تناظر میں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یوکرین کی جنگ، جو 2022 سے جاری ہے، 21ویں صدی

یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے:شیخ رشید

?️ 20 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے