?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے پہلی بار طلاق کے بعد مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سوال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ طلاق کا سبب ان سے نہیں بلکہ ان کے سابق شوہر سے معلوم کیا جائے۔
عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔
دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔
طلاق کے بعد جہاں عمران اشرف اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئے، وہیں ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔
حال ہی میں کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے۔
کرن اشفاق نے لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی ہر کسی کو سب کچھ سکھا دیتی ہے اور وقت ہر کسی کو مضبوط اور طاقتور بھی بنا دیتا ہے۔
ایک مداح نے ان سے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے انہیں بہادر قرار دیا۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کی طلاق کا سبب کیا تھا، وہ تو انہیں مثالی جوڑا سمجھتے تھے؟ جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ محبت کو نہیں چھوڑ پاتے بلکہ محبت چھوڑ جاتی ہے۔
ایک مداح کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد اب لوگ باتیں تو کرتے رہیں گے اور انہیں بھی اب زندگی بھر ایسے لوگوں سے پیار سے بات کرتے رہنی ہے۔
اسی طرح ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں خواتین پر ہر بات پر اس لیے انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں کیوں کہ خواتین پر انگلیاں اٹھانا آسان ہوتا ہے۔
ایک مداح نے ان سے شکوہ کیا کہ انہوں نے سابق شوہر کے ساتھ کھچوائی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے کیوں ڈیلیٹ کیں جب کہ عمران اشرف نے کوئی تصویر ڈیلیٹ نہیں کی؟
اس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ عمران اشرف کے انسٹاگرام پر ان کی 10 سے 12 تصاویر ہی ہوں گی جب کہ ان کا پورا اکائونٹ تصاویر سے بھرا پڑا تھا، جس وجہ سے انہیں ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ عمران اشرف ہمیشہ ٹی وی انٹرویوز میں کہتے تھے کہ کرن اشفاق ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں، وہ ان سے شادی کے بعد ہی مشہور ہوئے۔
اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ پھر لوگ انہیں یہ طعنے کیوں دیتے ہیں کہ انہوں نے ایک نامور شخص سے شادی کی اور انہوں نے صرف شہرت کو ہی دیکھا۔
اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے عمران اشرف نے انہیں طلاق دی؟
اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ وہ شروع سے ہی بہت بولڈ تھیں لیکن انہوں نے خود کو کسی شخص کے لیے بدلا اور اگر کسی کو یقین نہ آئے تو وہ گوگل پر ان کی شادی سے پہلی کی تصاویر دیکھ لیں، انہیں معلوم ہوجائے گا کہ انہوں نے خود کو شادی کے بعد کتنا تبدیل کیا؟
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ عمران اشرف اتنے اچھے ہیں، انہوں نے ان سے طلاق کیوں لی؟
اس پر کرن اشفاق نے سوال کرنے والے کو مشورہ دیا کہ وہ عمران اشرف سے پوچھیں کہ انہوں نے کرن اشفاق کو طلاق کیوں دی؟
مشہور خبریں۔
خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل
مئی
اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان
مارچ
عمران صاحب اعتماد آپنے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم
مارچ
شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی
اکتوبر
پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
اپریل
امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو
جولائی
غزہ کے لوگ کون سی جنگ لڑ رہے ہیں: اقوام متحدہ کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر
اکتوبر
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے پر متفق ہوگئیں
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس
مئی