?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اپنی اس کامیابی پر عمران اشرف نے اپنے فالوورز کے لیے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود عمران اشرف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بھی پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اپنی اس کامیابی پر عمران اشرف نے اپنے فالوورز کے لیے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
عمران اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مقبول ترین کرداروں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں موسیٰ کا کردار سرِ فہرست ہے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک لاکھ فالوورز ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھولا، موسیٰ، شامو، ریحان، اور 60 باقی کردار جن میں سے کافی ایسے ہیں جو آپ کو یاد بھی نہیں کیونکہ ان کا دورانیہ چند سینز کا تھا آپ لوگوں کے ساتھ کا شکریہ۔
عمران اشرف نے لکھا کہ ’آئندہ بھی کوئی اداکار آپ کو قابل لگے تو ایسے ہی سپورٹ کیجیے گا کیونکہ آپ کی سپورٹ ہی اداکار کو لیڈ بنا سکتی ہے۔‘واضح رہے کہ رواں سال ہی جون میں عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروایا تھا۔


مشہور خبریں۔
وفاقی وزرا نے ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ ملکی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دے دیا
?️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کو ملکی
دسمبر
سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو
جنوری
شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے
جنوری
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے
اپریل
پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے
ستمبر
جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین
اپریل
بشار الاسد کی 9 سال پہلے کی پیشگوئی
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:شامی صدر نے نو سال پہلے، تل ابیب کے ساتھ دمشق
مئی