?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ عاصمہ نعمان نے کہا ہے کہ شوہر سے ان کی پہلی ملاقات ایک فلاحی پروگرام میں ہوئی تھی، جس کے بعد شوہر انہیں گھر پر عطیات دینے آتے تھے، جس پر انہیں ان سے محبت ہوگئی تو دونوں نے شادی کرلی۔
نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام ’حد کردی‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے اپنی شادی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا کہ انہیں شوہر کے ساتھ اس وقت محبت ہوگئی تھی جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں اور اس وقت انہوں نے شوہر کا کوئی بھی ڈراما تک نہیں دیکھا تھا۔
ان کے مطابق دونوں کی ملاقات صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گلوکار ابرار الحق کے ایک چیرٹی شو میں ہوئی تھی، جہاں وہ اپنی نانی کے ہمراہ گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی کراچی کے علاوہ، لاہور اور اسلام آباد میں ’بنت فاطمہ‘ کے نام سے اولڈ ہاؤس چلاتی ہیں، اس کی ڈونیشن کے لیے وہ ان کے ہمراہ پروگرام میں گئی تھیں، جہاں ان کی نعمان سے پہلی ملاقات ہوئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ پروگرام میں نعمان نے ان کی نانی سے نمبر لے کر ان سے رابطہ شروع کیا اور وہ انہیں عطیات دینے آیا کرتے تھے، جس وجہ سے ان کی نعمان سے محبت ہوگئی۔
عاصمہ نعمان کا کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے عطیات لینے اور دینے کی عادت سے انہیں پیار ہوگیا اور ان کی نانی اور ماموں بھی سمجھ گئے تھے کہ انہیں عطیات کسی اور وجہ سے ملنے لگی ہیں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے نعمان حبیب نے بتایا کہ ان ہی دنوں ویسے بھی وہ شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں تھے، جب انہوں نے عاصمہ کو دیکھا تو وہ انہیں اچھی لگیں۔
ان کے مطابق جب وہ ان کی نانی کے گھر پہنچے اور دیکھا کہ وہ اولڈ ہاؤس چلا رہے ہیں تو عاصمہ انہیں اور بھی اچھی لگیں اور پھر وہ عطیات دینے کے بہانے انہیں دیکھنے جایا کرتے تھے۔
اداکار کے مطابق جب انہیں عاصمہ سے محبت ہوگئی تو انہوں نے والدہ کو بتایا، جو ان کا رشتہ لے کر گئیں، جس پر ان کی اہلیہ کی نانی بھی مان گئیں اور جلد ہی دونوں نے منگنی کرلی اور 6 ماہ بعد شادی کرلی۔
شادی کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا کہ وہ شوہر کو اب رومانوی ڈرامے کرنے سے منع کرتی ہیں اور خصوصی طور پر وہ انہیں ایسے کرداروں کو ادا کرنے سے روکتی ہیں جس میں وہ کسی خاتون سے اظہار محبت کر رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب ان کے شوہر کسی ڈرامے میں رومانوی کردار ادا کرتے نہیں دکھائے دیتے جب کہ شادی سے قبل اکثر ڈراموں میں ان کی دو بیویاں دکھائی جاتی تھیں۔
عاصمہ نعمان نے یہ شکوہ بھی کیا کہ گوگل پر ان کے شوہر کی دوسری بیویاں بھی بتائی جاتی ہیں جب کہ ان کا نام ہی نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شوہر کی دوسری بیویاں دکھانے پر گوگل والوں سے رابطہ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے 2016 میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، اس وقت تک عاصمہ نعمان نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔
کم عمری میں شادی کرنے کے بعد عاصمہ نعمان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان کے دو بچے بھی ہیں اور رواں برس جون میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت جاری کی تھی۔
اداکارہ عاصمہ نعمان نے وضاحتی ویڈیو میں بتایا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر ان کے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عاصمہ نعمان نے شوہر سے علیحدگی اور تشدد کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا بچوں کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اشتراک
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ
نومبر
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
شارون سے نیتن یاہو تک
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے آج اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ
فروری
وزیراعظم سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے وفد کی ملاقات
?️ 30 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے
جون
چارجز اور مارجن میں ردوبدل، عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم
?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے مختلف چارجز اور مارجن
فروری
صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی میڈیا
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی حکومت حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کر سکتی ہے:اسرائیلی
نومبر
صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ
دسمبر