?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ نے شادی کے حوالے سے چند انکشاف کیے ہیں وہ سال 2020 میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عرفان خان نے کبھی انہیں خاص محسوس نہیں کروایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار نے اسٹار کے ساتھ گزارے کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات کی یادیں اُن کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر تازہ کیں۔سوتاپا سکدار نے عرفان خان کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نے کبھی انہیں خاص محسوس نہیں کروایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان میرے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کو مدت گزرنے کے بعد بھی اداکار کو لگتا تھا کہ میں بور ہو کر انہیں چھوڑ دوں گی۔عرفان خان کی اہلیہ نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہم دونوں میں ہی بہت خامیاں تھیں لیکن بالآخر ہماری خامیوں پر ہمارا اتحاد ہی ہمیشہ جیتا۔
یاد رہے کہ سال 2018 میں عرفان خان میں موذی مرض کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ورسٹائل اداکار عرفان خان اپریل 2020 میں 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا سندھ میں اومیکرون کےکیسزکی تعداد307ہوگئی، عوام ہرصورت احتیاط کریں ، سینیٹائیزرکااستعمال کریں اور بازاروں،دفاتراورعوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وباسےصرف احتیاط سےہی بچاؤ ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنانی فوج اور مزاحمتی تحریک اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: لبنانی پارلیمانی عہدیدار
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کی قومی اور داخلی سلامتی کمیٹی کے ایک ممبر
فروری
کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
ستمبر
سپریم کورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر خبردار کردیا
?️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ
جولائی
یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے
اگست
ایرانی میزائل حملہ آوروں کو منھ توڑ جواب دیتے ہیں: امریکی ویب سائٹ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی فوجی تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے
جون
صیہونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ کا ردعمل
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صہیونی ریاست پر
جون
مغرب اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی پالیسیاں منافقا نہ ہیں: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونیست ریاست کے دہشت
جون
1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض
فروری