?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےپاک بھارت میچ کے لئے نئی جرسی خرید لی ہے، پاک بھارت میچ دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑا مقابلہ مانا جاتا ہے، پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے جہاں کرکٹ شائقین پر جوش ہیں وہیں شوبز ستارے بھی پر جوش نظر آرہے ہیں۔
آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔پاکستان کی جیت کے لیے جہاں شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی آج کے میچ کے لیے کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے۔گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں پاک بھارت میچ کے شروع ہونے کا انتظار نہیں کرسکتا ہوں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے اپنی نئی جرسی بھی خرید لی ہے۔‘واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے
جولائی
فرانس میں 2022 کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:فرانسیسی عوام صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے کے
اپریل
"اینڈریو ونڈسر” انگلینڈ کے شہزادے کا خطاب کھو بیٹھا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ برطانوی بادشاہ
اکتوبر
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے تین موساد افسر، جنہوں نے حزب اللہ
اپریل
پی ٹی آئی سمجھتی ہے نظام ٹھیک نہیں تو وہ جمہوریت کیلئے لڑائی لڑے۔ ندیم افضل
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے
اگست
خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، شبیر احمد شاہ
?️ 3 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر
اکتوبر
حکومت کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور
مئی