عائزہ خان کو کالج میں پہلے دن کیا چیلنج دیا گیا تھا؟

عائزہ خان کو کالج میں پہلے دن کیا چیلنج دیا گیا تھا؟

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی۔

عائزہ خان نے اس تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ’اُنہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیشکش کیا کرتا تھا‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ اُس وقت وہ سوچتی تھیں کہ اُنہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ اُنہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں ہے، وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی‘۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ’ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے‘۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی‘۔

اُنہوں  نے بتایا کہ’ اُن کے سینئرز نے اُنہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلیجز پورے کرنے کو کہا تھا‘۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ’پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر اُنہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں کی نہیں اور اُنہوں نے سارے چیلنجز پور کیے اور اُن کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی‘۔

مشہور خبریں۔

برطانوی قدامت پسندوں کے گھات میں پڑنے کا خطرہ

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: نئے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر، برطانوی کنزرویٹو پارٹی ہر

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا

?️ 21 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم

صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا

ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے

حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے این سی او سی کو بند کرنے

60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات

اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان

اسرائیلی فوج ہتھیاروں کی چوری سے نمٹنے میں ناکام

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے