🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان کے چھوٹے بھائی گلوکار نائل وجاہت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ حال ہی میں ان کے ریلیز کیے گئے گانے’صدقے’ کو شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر شیئر کردیں تو انہیں اچھا لگے گا۔
حال ہی میں عاشر وجاہت اور نائل وجاہت نے وائس آف امریکا (وی او او) اردو سروس کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے اپنے گانے ’صدقے‘ پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں عاشر وجاہت نے کہا کہ انہیں یہ اندازا نہیں تھا کہ ان کا گانا اتنا کامیاب جائے گا، تاہم انہیں امید تھی کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔
گانے میں گلوکارہ نہال نسیم کو شامل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے گانا بنانے کا سوچا تھا تب سے ان کی ذہن میں گلوکارہ کا نام تھا۔
انہوں نے نہال نسیم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ موجودہ دور کی ابھرتی ہوئی تمام گلوکاراؤں سے بہتر ہیں اور انہوں نے ان کی توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں نائل وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی شوٹنگ کراچی آرٹس کونسل میں کی گئی اور وہاں چار سیٹ بنائے گئے تھے۔
دونوں بھائیوں نے کہا کہ انہیں اپنے گانے کے مشہور ہونے پر خوشی ہے اور سب سے بڑھ کر اس بات کی خوشی ہے کہ گانے کی ویڈیو کو بھارتی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی ویڈیو کو اب تک آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا سمیت دیگر بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے خواہش ظاہر کی کہ شاہ رخ خان ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کردے تو ان کے مزہ ہوجائیں گے، کیوں کہ دونوں بھائی ان کے مداح ہیں۔
عاشر وجاہت نے بتایا کہ ’صدقے‘ گانے کی تیاری میں 60 فیصد آئیڈیاز ان کے چھوٹے بھائی نائل کے تھے اور وہ ان سے محض دو سال چھوٹے ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں بھائیوں اور نہال نسیم کا گانا ’صدقے‘ ایک ماہ قبل ہی ریلیز ہوا تھا اور اب تک اسے یوٹیوب پر 60 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے اور گانا پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
موبائل فون میں یو ایس بی لگانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات
🗓️ 5 ستمبر 2021سیئول (سچ خبریں) یو ایس بی موبائل فون چارجر میں لگانے کی
ستمبر
مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں
فروری
اگر رفح پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل کو ہتھیار نہیں دیں گے: بائیڈن
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی
مئی
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر
حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور
🗓️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے
دسمبر
متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی
🗓️ 28 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر
مئی
ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ہر سال 500 سے 1000 کے درمیان فلسطینی بچوں کو
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘
🗓️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی
مئی