?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ انہیں شادی پر سب سے زیادہ ٹرولنگ کا سامنا رہا، ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان کا مذہب بھی دوسرا سمجھا گیا۔
مدیحہ امام نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ شوبز کیریئر کے دوران عام طور پر وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار نہیں رہیں لیکن انہیں شادی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی شادی اور نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کو ان کے چہرے اور خدوخال کی وجہ سے بدترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے تو لوگوں نے ان کے شریک حیات کا مذہب دوسرا سمجھا اور اسے کسی اور مذہب سے جوڑ دیا۔
ان کے مطابق لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہےکہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ شوہر سے متعلق وضاحت دینا ان کی غلطی تھی، انہیں کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کی وجہ سے شوہر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وضاحتیں دینے کے باوجود ان پر تنقید کی گئی اور جب انہوں نے ثبوت کے طور پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے چہرے پر مذاق اڑایا گیا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ والدہ انہیں منع کرتی رہیں کہ کسی کو کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن انہوں نے اس باوجود مداحوں کی وضاحتیں دیں اور یہ کہ انہوں ںے وضاحتیں دے کر غلط کیا۔
انہوں نے شوہر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ہاں بھی پاکستان کی طرح قبائلی نظام ہے، پورا قبیلہ ایک دوسرے سے جڑا رہتا ہے۔
اگرچہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر شادی اور شوہر پر بات کی لیکن انہوں نے ایک بار پھر کھل کر واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر کا تعلق کس مذہب سے ہے؟
وہ ماضی میں متعدد بار بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں، تاہم اس باوجود انہوں نے ان کے مذہب اور عقائد پر وضاحت نہیں دی جب کہ سوشل میڈیا پر ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے غیر مسلم شخص سے شادی کی۔
وہ ماضی میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر سے شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔
ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی 20230 میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو عارضی جنگ بندی کے لیے تیار:صیہونی میڈیا
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق قابص وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں
جولائی
9 مئی کے پرتشدد واقعات: خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے
اکتوبر
امارات کے مشیر نے سوڈان کے تنازعے پر کیا کہا؟
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: انور قرقاش، امارات کے ڈپلومیٹک مشیر نے کہا کہ سوڈان
اگست
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
حکومت نے 4روز میں گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نگران
مئی
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
?️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کرنے
جون
امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی
فروری