شوٹنگ کے دوران یمنٰی زیدی کی سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداح ان کی خیریت کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سیڑھیوں سے گرنے کی اپنی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو سیڑھیوں پر چلنے کے دوران سینڈل کے پھسلنے پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بڑی ایڑی والے سینڈل پہن رکھے ہیں اور وہ سینڈلز کے پھسلنے سے وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور سیڑھیوں پر گر جاتی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگی ہوں گی۔

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ انہیں سیڑھیوں سے گرنے کے دوران زیادہ چوٹیں نہیں لگیں۔

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ صدقہ دینے کی وجہ سے وہ زیادہ چوٹیں لگنے سے بچ گئیں اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئی تھیں اور انہوں نے گرنے کے کچھ دیر بعد ہی منظر کی دوبارہ شوٹنگ مکمل کروائی۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے سیڑھیوں سے گرنے اور خود کو زیادہ چوٹیں نہ لگنے کی وضاحت دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یمنیٰ زیدی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے میگا کاسٹ ڈرامے جنٹلمین کی شوٹنگ کی ہے۔

جنٹلمین کو حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جانے لگا ہے، ڈرامے میں اداکارہ کے علاوہ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ سمیت دوسرے بڑے اداکار شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: کرم کے علاقے میں مرکزی سڑک مسلسل 73 دنوں سے

پاکستان کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے

امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے

ہارورڈ کے طلبہ کی نظر میں طوفان الاقصی کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی

غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران

?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اہم اثرات میں سے ایک، نیز مقبوضہ

وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا

حماس کا ٹرمپ کو جواب: غزہ فروخت کے لیے نہیں ہے

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے

ارشد شریف قتل کیس میں وزیراعظم کا 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے