?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی اس لیے نہیں کہ عالیہ بہت اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اس لیے کے انہوں نے عالیہ سے بہت کچھ سیکھا اگرچہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی عمر میں کافی فرق ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کے 5 سال مکمل ہونے پر ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ ’ انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی، اس لیے نہیں کہ عالیہ بہت اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اس لیے کے انہوں نے عالیہ سے بہت کچھ سیکھا‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ’ عالیہ کا فلم اور فلم کی عکس بندی کے بارے ایک منفرد نظریہ جس کا انہیں پہلے کبھی علم نہیں تھا‘۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ اس طرح کا ردِعمل عموماََ دیتے نہیں ہیں لیکن انہیں واقعے ہی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں عالیہ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ’یہ بہت خوبصورت فلم ہے اور اس فلم کی خوبصورتی کی وجہ عالیہ اور گوری ہیں‘۔شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کے بارے یہ بھی کہا کہ کام کے علاوہ بھی اگر بات کی جائے تو ، عمر میں بہت زیادہ فرق ہونے کے باوجود بھی انہیں عالیہ بھٹ کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عالیہ بھٹ میں کوئی بوڑھی روح ہے بلکہ یہ بہت دلچسپ شخصیت کی مالک ہیں‘۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 38.28 فیصد تک جا پہنچی
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں
اکتوبر
یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے
دسمبر
صیہونی حکومت کا غزہ میں شکست کا مکمل اعتراف
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حکومت کی کابینہ کے ایک سیاسی ذریعے
جنوری
برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد
جنوری
ایران میں بدامنی کے لیے بائیڈن کی دوبارہ حمایت
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں ایران میں
اکتوبر
کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر رکن محمود قماطی نے قابض اسرائیلی
اکتوبر
طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان
دسمبر
اسد عمر کا برطانوی حکومت سے اہم سوال
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے
اپریل