🗓️
سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن فلم ’جوان‘ کی ریلیز قریب آرہی ہے اور مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔
جولائی میں فلم کے مختصر ٹیزر کی ریلیز کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جوان اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی بڑے بجٹ کے ساتھ فلمی شائقین کو سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کیلئے پرعزم تھے اسی لئے بجٹ کو محدود نہیں کیا گیا۔
اداکار کو علم تھا کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی اور وہ نئی فلم کو ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں: خدا عطاکردہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان
فلم میں دھماکے دار ایکشن مناظر کی شوٹنگ کیلئے گرین اسکرین کے بجائے بڑے سیٹس بنائے گئے تاکہ شائقین کو حقیقی مناظر دیکھنے کو ملیں۔
ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو جھلک بھی دکھائیں گی۔
مشہور خبریں۔
ہم مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جہاد اسلامی فلسطین
🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
فروری
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
🗓️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
باکو کو امریکی فوجی امداد کے بارے میں خدشات
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے جمہوریہ آذربائیجان کو امریکی
جون
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
🗓️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
وزیر اعلی پنجاب کا بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
🗓️ 12 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قدرتی
ستمبر
سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی
مئی
صیہونی سپریم کورٹ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از
نومبر
امریکہ ہمارے فیصلے نہیں کر سکتا:الحوثی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا
مئی