?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر گئیں، ان کی عمر 83 برس تھی۔انہیں ہسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں وہ دو ہفتے وینٹی لیٹرپر تھیں۔ دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا تاہم کورونا سے متاثر ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 2 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی۔ان کاکہنا تھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔
کچھ روز قبل دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔بھانجی کی جانب سے جاری پیغام میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ بعد میں انہوں نے یونیورسٹی آف ٹولیڈو سے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ دردانہ بٹ نے ففٹی ففٹی اور ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ کا جذباتی کردار بھی ادا کیا جبکہ رسوائی، انتظار اور رانی ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے پہچانی گئی مایہ ناز اداکارہ کو 2009 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


مشہور خبریں۔
2024 ڈرون جنگ میں حماس کی کامیابی کا سال رہا
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 453 ویں دن میں داخل ہو گئی
جنوری
کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی
ستمبر
امریکی پیٹریاٹ سسٹم ایرانی میزائل حملے کو روکنے میں ناکام
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی حکام اور میڈیا کے دعوؤں کے برعکس، کچھ تصاویر
جولائی
حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا
?️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ سوشل میڈیا رُولز کا عالمی معیار کے تحت جائزہ لے گی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل
نومبر
پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری
نومبر
یوکرائن کا روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ
فروری
تابعین اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے
اگست