سورۃ البقرہ پڑھیں، آج جو کچھ ہورہا ہے پہلے ہی بتادیا گیا تھا: اُشنا شاہ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

 47 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 14 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اسرائیل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں جو آئے دن ایکس پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

اب اداکارہ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں سمیت غیر مسلموں کو بھی متوجہ کیا۔

اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں لکھا ‘میری مسلمانوں اور غیر مسلم سے گزارش ہے کہ آپ قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں’۔

اداکارہ نے اردو نہ سمجھنے والوں کے لیے اس ترجمے کو انگریزی میں پڑھنے کی درخواست کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘دُنیا میں آج جو کچھ بھی ہورہا ہے، اللہ نے مسلمانوں کو قرآن پاک کی سورۃ البقرہ میں پہلے ہی بتا دیا تھا’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میں نے سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھا ہے اور میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں’۔

 سوشل میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے جہاں دنیا بھر کی مشہور شخصیات اسرائیل کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں جن میں اداکارہ اشنا شاہ بھی شامل ہیں جو آئے دن ایکس پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا

🗓️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش

🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو

صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:پیر کے روز درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی

ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ

اسلام آباد ہائیکورٹ عافیہ صدیقی کیس میں سستی برتنے پر حکومت پر برہم، فوزیہ صدیقی کو ویزا جاری کرنے کا حکم

🗓️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی

طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے