?️
کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کی زندگی پر مبنی پاکستانی-ترک ڈراما سیریز کا پہلا ٹیزر اردو ڈبنگ میں جاری کردیا گیا۔
ڈراما سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً 3 سال بعد اس کا مختصر ٹیزر اور ٹریلر ترکش زبان سامنے آیا تھا۔
صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔
ڈرامے کی شوٹنگ استنبول میں 200 ایکڑ اراضی پر پھیلے سیٹ پر ہوئی تھی، اس ڈرامے کو ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے لیکن اور اب اسے اردو ڈَب میں ریلیز کیا جارہا ہے تاہم ریلیز کرنے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی۔
البتہ اب یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ ڈراما سیریز نجی ٹی وی چینل ’ہم انٹرٹینمنٹ‘ میں نشر کیا جائے گا، ٹی وی چینل کی جانب سے ڈرامے کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔
ٹیزر میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہ محض ایک شہر ہی نہیں ایک مقصد ہے، جب تک اس مقدس سرزمین پر جابر حکمران رہے گا مسلمان مجبور رہیں گے، آج تمام عالم اسلام اس مجاہد کی راہ دیکھ رہا ہےجو پھر سے عدل و انصاف کا بول بالا کردے گا‘۔
ڈرامے کی 3 گھنٹے کی پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ پر نشر ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں اس کا پریمیئر بھی ہوا تھا جہاں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سمیت دیگر پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے شرکت کی تھی۔
پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’یہ ڈراما صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے، یہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے کہ دنیا کو یہ دکھایا جائے کہ امن سے رہنا بھی ممکن ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں سُپر مین یا آئرن مین کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے اپنے حقیقی ہیرو ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پوری میڈیا انڈسٹری دنیا کو ہلا کر رکھ دے اور دکھائے کہ اسلامی تعلیمات حقیقت میں کیا ہیں۔‘
یاد رہے کہ صلاح الدین ایوبی (1138-1193) مصر اور شام کے پہلے سلطان اور ایوبی سلطنت کے بانی تھے، جنہوں نے صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوج کی قیادت کی، ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔
1187 میں حطین کی جنگ کے بعد صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کا کنٹرول صلیبیوں سے دوبارہ حاصل کر لیا تھا جنہوں نے اس سے 88 سال پہلے فلسطین پر قبضہ کر لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
مئی
دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
اگست
کشمیری کل ” یوم سیاہ“ منائیں گے
?️ 26 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں
اکتوبر
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاونت کی پیشکش
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں
اگست
الاقصی طوفان کے بعد صیہونی حکومت ہینگ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اور عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے
اکتوبر
تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں
اگست
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
اگست
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
?️ 30 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش دھماکے
ستمبر