?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش خان دوسری شوبز شخصیات کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں جب کہ وہ خود بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اداکار نعیم الحق کے ہمراہ ایکسپریس ٹی وی کے دی ٹاک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے کے علاوہ شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کیا اور بتایا کہ دونوں بار انہیں ایسا لگا جیسے وہ کچھ ہی دیر میں مرنے والی ہیں یا مر چکی ہیں۔
مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ دو ایسے واقعات ہوچکے ہیں، جن کے دوران انہیں لگا کہ وہ شاید مر جائیں گی لیکن وہ دونوں بار خوش قسمتی سے موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار وہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقے سوات میں کسی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہاڑوں کے درمیان وہ ریپ کا منظر شوٹ کروا رہی تھیں، جس میں دکھایا جا رہا تھا کہ طالبان ایک لڑکی کا ریپ کر رہے ہیں، اسی دوران انہیں ایک بچھو نے کاٹ لیا۔
مائرہ خان کے مطابق انہیں فوری احساس ہوا کہ ان کی ٹانگ کو کسی چیز نے کاٹ لیا ہے اور بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ انہیں زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچھو کے کاٹنے کے بعد بے حال ہوگئی تھیں اور انہیں ایسا لگا کہ شاید وہ مرچکی ہیں یا مرنے والی ہیں۔
ان کے مطابق بچھو کاٹنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا اور وہ یوں پہلی بار موت کے منہ سے واپس آئیں۔
اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ سینیئر اداکار فردوس جمال کے ہمراہ شوٹنگ سے واپس آ رہی تھیں کہ اسلام آباد کے قریب ان کی گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اوران کے ڈرائیور نے گاڑی کو بچانے کے لیے اسے پہاڑ پر چڑھا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈرائیور کے پاس صرف دو آپشن تھے یا تو وہ گاڑی کو نیچے کھاہی میں گرا دیتے یا پھر وہ اسے پہاڑوں پر چڑھا دیتے، اس لیے انہوں نے اسے پہاڑوں پر چڑھانا بہتر سمجھا۔
مائرہ خان کے مطابق جب ان کی گاڑی پہاڑ پر بہت اونچائی تک گئی تو وہ وہاں الٹ گئی اور عین پہاڑ کے نیچے پلٹتے ہوئے کھائی کے قریب آکر رک گئی جبکہ گاڑی میں موجود تمام افراد زخمی ہوگئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گاڑی الٹنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں اور جب گاڑی کھائی کے قریب آکر رک گئی تو انہیں دور سے ایک روشنی دکھائی دی، جسے انہوں نے جنت کی روشنی مان لیا تھا۔
مائرہ خان نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد وہ دوسری مرتبہ موت کے منہ سے واپس آئیں اور انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔
پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے مائرہ خان نے اداکارہ زرنیش خان سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں کہ وہ کون ہیں؟
بعد ازاں میزبان کے اصرار پر انہیں زرنیش خان کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو دیگر شوبز شخصیات پر تنقید کرنے کا بہت شوق ہے، حالانکہ وہ خود بھی اسی شوبز انڈسٹری تعلق رکھتی ہیں۔
مائرہ خان نے شکوہ کیا کہ ان کی ایک چیز وائرل ہوئی تھی، جس پر زرنیش خان نے بیچ میں ٹانگ اڑائی، حالانکہ ان کا کوئی کام نہیں تھا۔
زرنیش خان نے ستمبر 2021 میں مائرہ خان کی ایک ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کی تھی کہ اداکارہ کی جانب سے ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ’پینڈو اور برگر ازم‘ کا استعمال غلط ہے، اس سے طبقاتی تفریق ظاہر ہوتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ مائرہ خان کار کے اندر بیٹھ کر ’ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی‘ (ڈی ایچ اے) میں ’پینڈو‘ لوگوں کے داخل ہونے پر برہم دکھائی دی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکارہ نے کہا کہ ’پینڈو‘ لوگ ڈیفینس میں نئے نئے منتقل ہونے کے بعد برگر لوگوں کو دیکھ کر ان کی نقل کرنا شروع کردیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ اسی ’جم‘ میں ایکسر سائز کرنے جائیں جہاں برگر لوگ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو میں مزید کہا تھا کہ ایسے لوگ اپنی جسامت کو دیکھے بغیر برگر لوگوں کی طرح اسپورٹس ڈریس پہننا شروع کردیتے ہیں اور برگر لوگوں کو گھورتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن پر سعودی اتحاد کا ڈرون حملہ؛ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد شہید
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے ڈرون حملے میں ایک ہی
فروری
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 25 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ
اکتوبر
پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع
?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی
مئی
صیہونی جوہری ہتھیار
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس
اگست
ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئی خفیہ دستاویزات کی اہمیت
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس ملک کے ایوانِ
اگست
ناسا کی مریخ پر آکسیجن تیار کرنے میں اہم کامیابی
?️ 23 اپریل 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ پر آکسیجن تیار
اپریل
امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو
جنوری
مشرق وسطی تنازع کے باعث توانائی بچت ناگزیر، عوام ارتھ آور میں شامل ہوں۔ وزیراعظم
?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ
مارچ