🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں شوٹنگ کے دوران چنگچی رکشہ پر بیٹھ کر سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ریشم کو گلابی لباس میں چنگچی پر بیٹھ کر سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پرانے علاقوں میں تاریخی عمارتوں کے گرد چنگچی پر سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی اسی دن کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران چنگچی پر سفر کیا۔
ریشم کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں ہولی وڈ کردار بار بی سے متاثر ہوکر گلابی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی گلابی لباس میں لاہور کے سیر سپاٹے اور وہاں کے ہوٹلوں پر روایتی کھانا کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کی جانب سے چنگچی پر بیٹھ کر سفر کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے ان پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ ان کے لیے چنگچی رکشہ پر بیٹھنا بھی تفریح ہوتی ہے جب کہ یہ سواری عام انسانوں کےلیے ضرورت ہوتی ہے۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ وہ اچھی شخصیت کی خوش مزاج خاتون ہیں اور غریبوں میں کھانا بھی تقسیم کرتی ہیں۔
اداکارہ کی چنگچی رکشے پر سواری کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے عارف لوہار کے مقبول گانے ’آ تینوں موج کراواں‘، تینوں سیر کراواں کی آڈیو لگائی، جس سے اداکارہ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
یمن جنگ کے سلسہ میں عمان کا تازہ ترین موقف
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ نے یمن جنگ کے بارے میں اپنا
جولائی
پاکستان نے افغانستان کے امور کے لیے نیا نمائندہ مقرر کیا
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آصف علی
مئی
قومی اسمبلی میں فنانس بل 23-2022 کثرت رائے سے منظور
🗓️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی نے مالی سال 23-2022 کے فنانس بل کی
جون
افغانستان میں 24 ملین سے زائد افراد کو خوراک کی شدید عدم تحفظ کا سامنا: اقوام متحدہ
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے افغانستان میں انسانی
اپریل
مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں کا یو این اہلکاروں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے
🗓️ 3 اپریل 2021مالی (سچ خبریں) مغربی افریقی ملک مالی میں دہشت گردوں نے یو
اپریل
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر
کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی
🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو
اکتوبر